پی آئی اے کے افسران کی تنخواہوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان

ملک بھر میں کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کی روک تھام کے سلسلے میں ملک میں معیشت کا پہیہ جام ہوگیا. جس کے باعث پاکستان اس وقت مالک مشکلات کا شکار ہے.اسی لئے پی آئی اے کے افسران کی تنخواہوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق' سی ای او ارشد ملک کی جانب سے رضاکارانہ طور پر تنخواہ میں 20 فیصد کمی کے اعلان کے بعد افسران نے بھی تنخواہوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔
ڈیپارٹمنٹ چیف آفیسرز نے 20 فیصد اور جنرل مینیجرز نے 15 فیصد رضاکارانہ کمی کا اعلان کیا ہے. جب کہ ڈپٹی جنرل مینیجرز نے 10 فیصد اور مینیجرز نے 8 فیصد کٹوتی کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ' افسران کی جانب سے اس فیصلہ سے مشکل وقت میں ائر لائن پر مالی بوجھ کم کرنے میں مدد ملے گی۔
واضح رہے کہ' کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پی آئی اے کا فلائٹ آپریش معطل ہے. اور سول ایوی ایشن نے ملازمین کی ڈیوٹی کے اوقات کار تبدیل کر دیے ہیں۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہیڈکوارٹرز' جنرل ڈیوٹی والے ملازمین 6گھنٹے کام کریں گے.نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ' سی اےاے ملازمین صبح 10سے شام 4 بجےتک ڈیوٹی انجام دیں گے' جمعہ کوصبح 10بجےتا دوپہر ایک بجے تک ڈیوٹی ہوگی۔
یاد رہے کہ' دو روز قبل حکومت پاکستان نے کرونا وائرس کی وجہ سے بین الاقوامی پروازوں کی منسوخی کے بعد تمام علاقائی پروازیں بھی منسوخ کردی تھیں۔



Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا

ستائیس مئی کو بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے