Posts

Showing posts from March 23, 2020

کورونا: ٹرمپ نے نیویارک کو آفت زدہ قرار دے دیا

Image
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔ ہم نیوز کے مطابق' امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کچھ دیر قبل کہا کہ کورونا ایک مشکل اور پیچیدہ دشمن ہے۔ انہوں نے نیویارک کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ ' کورونا کے خلاف جنگ میں جلد فتح حاصل ہوگی۔ امریکی صدر ماضی کی طرح کورونا کے حوالے سے الزام تراشی کرنے سے نہیں چوکے اور کہا کہ' کورونا کی وبا کے ظاہر ہوتے ہی چین کو چاہیے تھا کہ ہمیں مطلع کرتا۔ وہ اس سے قبل چین پر الزام تراشی کی وجہ سے خود امریکی صحافیوں کی تنقید کا نشانہ بن چکے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ'  مستقبل میں کورونا کے علاج کی ویکسین بھی تیار کریں گے۔ امریکی صدر چند روز قبل ملیریا کی ایک دوا کو کورونا کی روک تھام کے لیے استعمال کرنے کا مشورہ بھی دے چکے ہیں. ان کی جانب سے دیے جانے والے  مشورے کو فوری طور پر ڈبلیو ایچ او سمیت دیگر مستند اداروں نے رد کردیا تھا۔ دلچسپ امر ہے کہ ' کورونا وائرس کے حوالے قائم کی جانے والی ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر فوسی بھی اس وقت پریس کانفرنس کے دوران اپنا سر پکڑے دکھائی دیے تھے. جس وقت ڈونلڈ ٹرمپ ملیریا...

کورونا: جرمن چانسلر انجیلا مرکل قرنطینہ میں چلی گئیں

Image
برلن: جرمن چانسلر انجیلا مرکل قرنطینہ میں چلی گئی ہیں. ان سے ملاقات کرنے والے ڈاکٹر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق' قرنطینہ میں جانے کے بعد چانسلر کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا. جرمنی کی چانسلر کا اگر ٹیسٹ منفی آیا تو وہ دوبارہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گی۔ جرمنی کے وزیر خزانہ میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے. اور وہ اس وقت زیرعلاج ہیں۔ انجیلا مرکل نے چند روز قبل کہا تھا کہ 'ملک کی 70 فیصد آبادی کورونا وائرس سے متاثر ہوسکتی ہے. جس کے سدباب کے لیے خطیر رقم جاری کی جارہی ہے۔ عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ ' ہم ہر وہ قدم اٹھائیں گے جو اس مشکل سے ہمیں نکال سکے اور اس کے بعد پھر دیکھیں گے کہ ہمارے بجٹ پر کیا اثر پڑا ہے؟ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ' موجودہ بحران کس انداز میں ہماری سمت بڑھے گا اس کا قطعی اندازہ نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ' اس وقت حقیقت یہی ہے کہ وائرس موجود ہے لیکن آبادی کے لیے کوئی ویکسی نیشن یا تھراپی موجود نہیں ہے۔ جرمن چانسلر انجیلا مرکل کا کہنا تھا کہ...

ایرانی سپریم لیڈر، امریکا کی پیشکش پر بھروسہ نہیں کرسکتے

Image
امریکا کی پیشکش حیران کن ہے. اس پر بھروسہ نہیں کرسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق' ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ' امریکیوں نے متعدد بار کوروناسے نمٹنے میں مدد کی پیشکش کی ہےلیکن ان پر بھروسہ نہیں ہے۔ ایرانی سپریم لیڈرآیت اللّٰہ خامنہ ای نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ' کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے امریکیوں نے متعدد بار مدد کی پیشکش کی ہے۔ امریکیوں کی پیشکش حیران کن ہے' ہوسکتا ہے امریکاکی جانب سے مہیا کردہ دوائیں بیماری کو بڑھانے کا ذریعہ بھی ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ' ایران کورونا سمیت ہر قسم کے بحران سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ واضح رہے '  ان کا اس بارےمیں شبہ ہے کہ کوروناوائرس امریکا نے تخلیق کیا' ہم امریکا پر اعتبار نہیں کرسکتے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 780ہو گئی

Image
پاکستان میں کوروناوائرس کے مزید 119 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی. جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 780 تک پہنچ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق' پاکستان میں کوروناوائرس کے آج 119 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی. جن میں سندھ سے 41 ' اسلام آباد میں 1' پنجاب میں 70 ' بلوچستان میں  4 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے. پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 333 ' بلوچستان میں 108 ' خیبرپختونخوا میں 31 'اسلام آباد میں 11 ' گلگت بلتستان میں 71 ' پنجاب میں 225 اور آزاد کشمیر میں 1 مریض موجود ہے' یاد رہے کہ' ترجمان محکمہ صحت سندھ سے جاری کردہ بیان کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 41 کیسز سامنے آئے ہیں. جس کے بعد صوبے میں کل کیسز کی تعداد 333 تک پہنچ چکی ہے. ترجمان محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ' کراچی میں کورونا وائرس کےمزید 18 مریض سامنےآ گئے جبکہ تفتان سے آنے والے زائرین کے لیے  سکھر میں بنائے گئے قرنطینہ مرکز میں کورونا وائرس کے مزید 23 کیسز آئے ہیں. ترجمان محکمہ صحت سندھ نے یہ...

کورونا: فوج اور اس کے تمام میڈیکل وسائل کو تیار رہنے کا حکم

Image
پاک فوج اور اس کے تمام میڈیکل وسائل کو تیار رہنے کا حکم  دے دیا گیا ہے. یہ بات پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتائی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق' چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں تمام کور کمانڈرز نے اپنے اپنے ہیڈ کوارٹرز سے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کو رونا وبا کے مسئلے پر سول انتظامیہ کے ساتھ مل کرکام کرنے کو تیار ہے۔ ہم نیوز نے آئی ایس پی آر کے حوالے سے بتایا ہے کہ' پاک فوج اور اس کے تمام میڈیکل وسائل کو تیاررہنے کا حکم دے دیا گیا ہے. پاک فوج مختصر نوٹس پر سول انتظامیہ کی مدد کے لیے تیار ہے۔ کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ' ایک ذمہ دار اور پرعزم قوم کو کوئی چیز شکست نہیں دے سکتی ہے۔ پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ ' قوم کی خدمت اور حفاظت ہمارا مقدس فریضہ ہے. انہوں نے واضح کیا کہ' قوم کے تحفظ کی کوشش میں پاک فوج اپنا بھرپور کردارادا کرے گی  آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی حکمت عملی کی تفصی...

سندھ لاک ڈاؤن: خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

Image
 سندھ پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے۔ ہم نیوز کے مطابق لاڑکانہ میں پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے مرتکب 40 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ایس ایس پی لاڑکانہ کے مطابق' پولیس نے کریک ڈاؤن کے دوران کارروائی کرتے ہوئے 50 سے زائد گاڑیاں اور100 سے زائد موٹرسائیکلیں بھی تحویل میں لی ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے احکامات پر کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے اور اس کی ہلاکت خیزی کو کم کرنے کے لیے صوبہ سندھ میں گزشتہ شب 12 بجے سے لاک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ' وہ اپنے گھروں تک محدود رہیں' بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اور اعلان کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوں۔

کورونا: دادو میں پہلا تصدیق شدہ مریض سامنے آگیا

Image
سندھ کے شہر دادو میں بھی کورونا وائرس سے متاثرہ شخص کی نشاندہی ہوئی ہے. دادو میں کورونا کا یہ پہلا کیس ہے جو رپورٹ ہوا ہے۔ ہم نیوز نے محکمہ صحت سندھ کے حوالے سے بتایا ہے کہ' گزشتہ 12 گھنٹوں میں کراچی کے اندر کورونا وائرس سے متاثرہ مزید سات نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ شہر قائد میں سامنے آنے والے نئے کیسزکے بعد تصدیق شدہ متاثرین کی تعداد 130 ہو گئی ہے۔ سکھر قرنطینہ میں بھی مزید گیارہ افراد "کورونا وائرس" کے متاثرین نکلے ہیں. اس طرح تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 221 ہو گئی ہے۔ ہم نیوز نے محکمہ صحت سندھ کے حوالے سے بتایا ہے کہ' اس وقت صوبے میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 352 تک پہنچ گئی ہے۔ کراچی کے حوالے سے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ' شہر قائد میں رپورٹ ہونے والے تمام کیسز میں وائرس مقامی طور پر منتقل ہوا کیونکہ متاثرین نے بیرون ملک کوئی سفر نہیں کیا ہے۔