کورونا: ٹرمپ نے نیویارک کو آفت زدہ قرار دے دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق' امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کچھ دیر قبل کہا کہ کورونا ایک مشکل اور پیچیدہ دشمن ہے۔

انہوں نے نیویارک کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ ' کورونا کے خلاف جنگ میں جلد فتح حاصل ہوگی۔

امریکی صدر ماضی کی طرح کورونا کے حوالے سے الزام تراشی کرنے سے نہیں چوکے اور کہا کہ' کورونا کی وبا کے ظاہر ہوتے ہی چین کو چاہیے تھا کہ ہمیں مطلع کرتا۔

وہ اس سے قبل چین پر الزام تراشی کی وجہ سے خود امریکی صحافیوں کی تنقید کا نشانہ بن چکے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ'  مستقبل میں کورونا کے علاج کی ویکسین بھی تیار کریں گے۔

امریکی صدر چند روز قبل ملیریا کی ایک دوا کو کورونا کی روک تھام کے لیے استعمال کرنے کا مشورہ بھی دے چکے ہیں. ان کی جانب سے دیے جانے والے  مشورے کو فوری طور پر ڈبلیو ایچ او سمیت دیگر مستند اداروں نے رد کردیا تھا۔

دلچسپ امر ہے کہ ' کورونا وائرس کے حوالے قائم کی جانے والی ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر فوسی بھی اس وقت پریس کانفرنس کے دوران اپنا سر پکڑے دکھائی دیے تھے. جس وقت ڈونلڈ ٹرمپ ملیریا کی دوا کے حق میں دلائل دے کر صحافیوں کو مطمئن کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

ہم نیوز کے مطابق امریکی نائب صدر مائیک پنس کا کہنا ہے کہ' ڈاکٹروں کے مطابق ان کی ضروریات پوری کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ'  اس وقت ڈیمو کریٹس اور ری پبلکن جماعتیں کورونا کا مقابلہ کرنے کے لیے تعاون کررہی ہیں۔


Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا

ستائیس مئی کو بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے