Posts

Showing posts from March 13, 2020

عالمی ادارہ صحت نے یورپ کو کورونا وائرس وبا کا نیا مرکز قرار دیدی

Image
کوپن ہگن(13 مارچ2020ء) عالمی ادارہ صحت نے یورپ کو کورونا وائرس وبا کا نیا مرکز قرار دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یورپ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اب تک 5ہزار افراد جاں بحق وائرس کی وجہ سے جان سے ہاتھ تھو بیٹھے ہیں۔ ۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق صرف اٹلی میں 12 ہزار سے زائد مریض سامنے آگئے اور مزید 75 افراد جان سے گئے، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 1000 سے اوپر ہو گئی ہے۔ اب عالمی ادارہ صحت نے یورپ کو کورونا وائرس وبا کا نیا مرکز قرار دیدیا ہے۔ وائرس سے بچاو کے لیے ڈنمارک میں دو ہفتوں کے لیے اسکول اور یونی ورسٹیاں بند کردی گئیں جبکہ پولینڈ اور یوکرین نے بھی یونی ورسٹیاں، تھیٹر اور میوزیم بند کردیے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4700 سے زائد ہوگئی ہے، ایک لاکھ 27 ہزار سے زیادہ افراد متاثر جبکہ 68 ہزار سے زیادہ افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔چین میں 24 گھنٹوں میں 15 نئے کیسزرپور ٹ ہوئے جبکہ 18 افراد کی ہلاکت ہوئی۔ایک معروف صنعتی گروپ کا دعویٰ ہے کہ عالمی سطح پر کورونا وائرس کے پھیلاﺅکے بعد سیاحت اور سفر کی صنعت سے وابستہ لاکھوں افراد کی...

کورونا وائرس: خیبرپختونخوا کے تمام تعلیمی ادارے 15 روز کے لئے بند کرنے کا فیصلہ

Image
یہ فیصلہ خیبرپختونخوا کابینہ کے اجلاس کے دوران ہوا جس کے مطابق تمام ہاسٹلز بھی بند رہیں گے جبکہ تمام فیسٹیول اور جیلوں میں ملاقاتیں معطل کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے سرکاری حکام کے مطابق سیاسی اور پبلک اجتماعات پر پابندی اور وزیراعلیٰ محمود خان کا جلسہ سوات معطل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے حکام نے بتایا کہ عوام سے شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کم کرنے کی ہدایت کی جائے گی جبکہ طورخم بارڈ سے متعلق فیصلہ وزیراعظم کی زیر صدارت سیکورٹی کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت اہم اجلاس کے دوران صوبے میں تعلیمی ادارے 30 مئی تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تعلیمی ادارے 30 مئی تک بند کرنے کے ساتھ ہی نویں اور دسویں جماعتوں کے امتحانات بھی منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا سندھ میں تعلیمی ادارے پہلے ہی کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر حفظ ماتقدم کے طور پر15 مارچ تک بند کردیے گئے تھے سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ صوبے کے تمام تعلیمی ادارے 30 مئی تک موسم گرما کی تعطیلات کے لیے بند رہیں گے انہوں نے کہا کہ نویں اور دسویں جماعتوں کے 16 ...