Posts

Showing posts from April 6, 2020

غریبوں اور مستحق افراد کوتاحال امدادی رقم اورراشن نہیں مل سکا

Image
وزیراعظم کے کورونا ریلیف پیکج کے اعلان کو 13روز گزر گئے. لیکن تاحال غریبوں اور مستحق افراد کو امدادی رقم اورراشن نہیں پہنچایا جاسکا. احساس پروگرام کا ڈیٹا مرتب نہ ہونے سے مستحق افراد کو رقم نہیں مل سکی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کورونا ریلیف پیکج کے تحت غریبوں اور مستحق افراد کو 4 ماہ کیلئے امدادی رقم فی کس 3 ہزار روپے دینے کا دینے کا اعلان کیا تھا. وزیراعظم کے اعلان کو 13روز گزچکے ہیں لیکن تاحال غریبوں میں راشن تقسیم کیا جاسکا اور نہ ہی امدادی رقم دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ'  احساس پروگرام کی چیئرپرسن ثانیہ نشتر تاحال ڈیٹا مرتب نہیں کرسکیں. جس سے غریبوں کے چولہے ٹھنڈے پڑے لگے ہیں. اسی طرح وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی درخواست پر مستحق خاندانوں کیلئے مالی امداد کی رقم میں اضافہ کردیا ہے اور 25 لاکھ غریب و مستحق خاندانوں کیلئے مالی امدادکی رقم 4ہزارروپے سے بڑھا کر 12ہزار روپے کر دی گئی ہیں۔ مستحق خاندانوں کی مالی امداد کے لئے وفاقی حکومت او رپنجاب حکومت قدم بہ قدم ہم قدم ہیں. وفاقی حکومت کے  احسا س پروگرام اورپنجاب حکومت کے '' وزیراعلیٰ پنج...

کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونا شروع، برطانوی وزیراعظم بورس جانسن ہسپتال منتقل

Image
لندن : برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاوٴننگ سٹریٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم جنہیں 10روز قبل کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا. انہیں اب کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کے مزید ٹیسٹ کئے جائیں گے۔ بورس جانسن کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم کو کورونا وائرس کی علامات مسلسل سامنے آنے پر ڈاکٹر کی ہدایت پر احتیاطی طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے. وزیراعظم نے اس موقع پر عوام سے آپسی فاصلہ بنائے رکھنے کی اپیل کی ہے۔ یاد رہے کہ ' 10 روز قبل برطانوی وزیراعظم بورس جانسن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد چیف میڈیکل آفیسر پروفیسر کرس وائٹی نے ٹیسٹ کی تجویز دی جس کے بعد ان کا ٹیسٹ کیا گیا۔ برطانوی وزیراعظم کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے جس کے بعد وہ ڈاؤننگ اسٹریٹ میں ہی آئسولیشن میں چلے گئے۔ بعد ازاں  کرونا وائرس کا شکار ہونے والے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی حاملہ منگیتر بھی مبینہ طور پر کرونا وائرس کا شکار بن گئی ہیں۔ اس حوالے سے برطانوی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ ...

چینی کمپنی کا بلوچستان کیلئے 4 کروڑ روپے کے طبی سامان کا عطیہ

Image
چینی کمپنی نے بلوچستان کے طبی عملے کے لیے 4 کروڑ روپے کا طبی سامان عطیہ کیا ہے. چینی خبررساں ادارے کے مطابق ' میٹالرجیکل کارپوریشن آف چائنا(ایم سی سی) کی جانب سے کورونا وائرس کا علاج معالجہ کرنے والے طبی عملے کے لیے طبی سامان پاکستان پہنچ چکا ہے. تفصیلات کے مطابق 2 لاکھ ڈسپوزببل ماسک ' کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ میں استعمال ہونے والے محلول کی 4 ہزار بوتلیں ' 2 ہزار حفاظتی لباس ' دستانوں کے 2 ہزار جوڑے ' 2 ہزار حفاظتی چشمے اور 100 فاصلاتی تھرما میٹر پر مبنی کھیپ اسلام آباد پہنچ چکی ہے. اور اسے تقسیم کرنے کے لیے جلد بلوچستان پہنچا دیا جائے گا. اس سے قبل بھی چینی کمپنی ایم سی سی نے بلوچستان کے علاقے سینڈک کے چھ دیہات میں 300 سے زائد غریب خاندانوں میں راشن تقسیم کیا تھا۔

لاہور: کیمپ جیل کے 28 قیدیوں میں کورونا وائرس مثبت آگیا

Image
کیمپ جیل میں 28 قیدیوں میں کورونا وائرس مثبت پایا گیا۔ جیل حکام کے مطابق '  400 قیدی قرنطینہ میں ہیں۔ لاہور کی کیمپ جیل میں 28 قیدیوں میں کورونا وائرس مثبت پایا گیا ہے. جیل حکام کے مطابق 400 قیدی قرنطینہ میں ہیں۔ کورونا وائرس کے شکار تمام قیدی منشیات کے مجرم ہیں۔ پندرہ دسمبر کو منشیات کے قیدی عابد میں کورونا وائرس پایا گیا تھا. عابد اٹلی سے پاکستان آیا تھا۔ جیل حکام کا مزید کہنا ہے کہ ' محکمہ صحت کے تعاون سے جیل میں تمام حفاظتی انتظامات مکمل ہیں اور اس وقت کورونا وائرس کے شکار تمام قیدیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

کورونا بحران میں بھارت نے خاموشی سے مقبوضہ کشمیر کے ڈومیسائل کا قانون تبدیل کیا

Image
دنیا کورونا کی وبا کا مقابلہ کر رہی ہے اور بھارت نےمقبوضہ کشمیر کے ڈومیسائل کے قانون میں خاموشی سے تبدیلی کررہا ہے. طاقت کے وحشیانہ استعمال سے کشمیری عوام کو ان کے مقصد سے نہیں ہٹا سکتا. ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ' وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے بھارتی اقدامات مذمت کی تھی. جس پربھارتی وزارت خارجہ نے تبصرہ کیا تھا. حالیہ بھارتی عمل سے کشمیری عوام کے بنیادی حقوق مزید سلب ہوں گے. اس وقت جب دنیا کورونا کی وباء کا مقابلہ کر رہی ہے.  بھارت نے کشمیریوں کے لئے ڈومیسائل کے قانون میں تبدیلی کردی ہے. بی جے پی کی حکومت کے اخلاقی دیوالیہ پن کی ایک مثال ہے۔

پاک بحریہ کی ملک کے مختلف علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری

Image
پاک بحریہ کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر ملک کے مختلف علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ساحلی پٹی اور کریکس ایریا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہزاروں ضرورت مند خاندانوں میں راشن کی تقسیم کیا گیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ ' کراچی میں مختلف اداروں کے کم آمدنی والے ملازمین کے ساتھ ساتھ نواحی جزیروں کے ماھی گیروں میں راشن تقسیم کیا گیا. جبکہ اس کے علاوہ اسلام آباد کی کچی آبادیوں اور لاہور کی یونین کونسلز میں بھی راشن تقسیم کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ نے یہ بھی کہا کہ ' پاک بحریہ انسانی خدمت کے ساتھ ساتھ کورونا سے بچاؤ کے لیے آگاہی مہم بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے افراد کی تعداد 3000 سے تجاوز یاد رہے  کہ  ' ملک میں کورونا وائرس کے آج 344 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 51  ، خیبرپختونخوا میں 33 ،بلوچستان میں 7، پنجاب میں 247، آزاد کشمیر میں 2 اور گلگت بلتستان میں 4 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے. جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 3165 تک پہنچ گئی ہے۔ پاکستان میں کوروناوائرس...

کمیشن کی فورنزک رپورٹ کا انتظار آٹا، چینی بحران ذمہ داروں کو نہیں چھوڑونگا، عمران خان

Image
اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ' آٹا اور چینی کے بحرانوں کے ذمے داروں کے خلاف 25 اپریل کو فورنزک رپورٹ آنے کے بعد ایکشن لوں گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ' اعلیٰ اختیاراتی کمیشن کی فورنزک رپورٹ کا انتظار ہے. رپورٹ آنے کے بعد کوئی طاقتور لابی عوام کے پیسے سے فائدہ نہیں اٹھا سکے گی. وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ' وعدے کے مطابق چینی اور گندم کی قیمت اچانک بڑھنے کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی. انہوں نے کہا کہ ' چینی اور گندم کی قیمت اچانک بڑھنے کی تحقیقاتی رپورٹ میں ٹیمپرنگ نہیں کی گئی. رپورٹ کا اجراءپاکستان کی تاریخ میں مثال ہے. وزیرِ اعظم نے کہا کہ ' ماضی کی سیاسی قیادت میں ایسی رپورٹس جاری کرنے کی ہمت نہیں تھی۔

کورونا کے خلاف جنگ ضرور جیتیں گے، ملکہ برطانیہ

Image
لندن: ملکہ برطانیہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ' کورونا وائرس کے خلاف جنگ ہم ضرور جیتیں گے۔ انہوں ںے قوم سے خطاب میں کہا کہ ' کورونا کے خلاف جنگ مشکل اور منفرد انداز کی ہے۔ انہوں نے  مشکل حالات میں این ایچ ایس کی کارکردگی کو سراہا۔ 'برطانوی قوم سے خطاب کرتے ہوئے ملکہ برطانیہ نے کہا کہ قوم کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پہ لڑنے والوں کو خراج تحسین پیش کرے۔ انہوں نے کہا کہ ' کورونا سے متاثرہ افراد کو قرنطینہ میں بنیادی اشیا پہنچانا قابل تحسین عمل ہے۔ ملکہ برطانیہ نے برطانوی قوم کو تلقین کی کہ جان لیوا بیماری سے بچنے اور محفوظ رہنے کے لیے خود کو گھروں تک محدود رکھنا ہوگا۔ ہم نیوز کے مطابق قوم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ' اپنی اور دوسروں کی زندگیاں بچانے کے لیے ہمیں ان مشکلات کو جھیلنا ہوگا۔ ملکہ برطانیہ نے قوم سے ایک ایسے وقت میں خطاب کیا ہے کہ ' جب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن قرنطینہ میں مقیم ہیں۔ اس کے علاوہ برطانیہ کو کورونا بری طرح متاثر بھی کرچکا ہے۔

کس کس ملک میں کرونا نہیں پہنچا

Image
'شمالی کوریا ' ترکمانستان ' تاجکستان ' یمن ' جنوبی سوڈان کوموروس ' کیویباتی ' مارشل آئرلینڈ ' مارکرونیشیا '  پالاﺅ ' سمو ' ساﺅٹوم ' ہرنسپ ' سولومون ' آئرلینڈ ' ٹونگا ' تووالو' وانواتو سمیت 18ممالک جو کرونا وائرس سے بالکل محفوظ ہیں . تین ماہ پہلے تک وائرس صرف چین تک محدود تھا. جاپان جنوبی کوریا امریکہ سے پہلے تھائی لینڈ میں کرونا کا ایک کیس سامنے آیاکچھ ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ شمالی کوریا میں ممکنہ طور پر غیررپورٹ شدہ متاثرین موجود ہیں کچھ ممالک جن میں چھوٹے چھوٹے جزیرے ہی بہت کم آبادی ہے ان میں سات ایسی ہیں یہاں کرونا نہیں پہنچا میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹھارہ ممالک کے علاوہ 32خطے اور دس علاقے بھی عالمی وبا سے محفوظ ہیں. ترکمانستان حکومت نے لفظ کرونا وائرس بولنے اور لکھنے پر بھی پابندی لگا دی ہے. ترکمانستان میں فٹ بال میچ بھی کھیلا گیاشمالی کوریا کی اڑھائی کروڑ آبادی پڑوس چین ' جنوبی کوریا ' جاپان میں کرونا مگر شمالی کوریا حیرت انگیز طور پر محفوظ

حیدرآباد: حسین آباد میں راشن بیگوں سے بھرا ٹرک لٹ گیا

Image
حیدرآباد کے علاقے حسین آباد میں راشن بیگوں سے بھرا ٹرک لٹ گیا۔ ہم نیوز کے مطابق ' سائٹ ایریا حیدرآباد میں ٹرک کو راشن کے 400 بیگوں سے بھرا گیا تھا۔ ٹرک کو اسسٹنٹ کمشنر قاسم آباد کے دفتر پہنچنا تھا. جہاں مستحقین میں راشن تقسیم کیا جانا تھا۔ اطلاعات کے مطابق ' ٹرک جب حسین آباد کے قریب پہنچا تو وہاں موجود مرد و خواتین کی بہت بڑی تعداد ٹرک پہ چڑھ گئی اورانہوں نے راشن سے بھرے بیگوں کی لوٹ مار شروع کردی۔ اطلاعات کے مطابق دیکھتے ہی دیکھتے بیگوں سے بھرا ٹرک خالی ہو گیا . اور لوٹ مار کرنے والے بھی غائب ہو گئے۔ علاقہ پولیس کے ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز سے بات چیت میں تصدیق کی ہے کہ ' مستحق شہریوں میں تقسیم کرنے کے لیے راشن بیگوں سے بھرا ہوا ٹرک اسسٹنٹ کمشنر قاسم آباد کے دفتر جا رہا تھا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ' ٹرک سائٹ ایریا سے لوڈ کیا گیا تھا اور اس میں راشن کے 400 بیگز موجود تھے۔