Posts

Showing posts from May 24, 2020

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید الفطر ہوگی

Image
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے حرمین شریفین میں نماز عید ادا کرنے کی منظوری دیدی ہے تاہم نمازیوں کی شرکت معطل رہے گی۔ اردو نیوز نے سعودی پریس ایجنسی (واس) کے حوالے سے بتایا ہے کہ ' حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کہا ہے کہ ' شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عید کے شعائر کو قائم کرنے کیلئے حرمین میں نماز عید ادا کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ' حرمین کو وباء سے محفوظ رکھنے اور لوگوں کی سلامتی اور تحفظ کیلئے نماز عید میں عوام الناس کی شرکت معطل رہے گی۔ انہوں نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت سعودی عوام اور امت مسلمہ کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ' اللہ تعالی کی ذات سے اُمید ہے کہ جلد ہی یہ وباء ٹل جائے گی اور مسلمان پہلے کی طرح جمعہ اور جماعت ادا کرسکیں گی۔ بھارت اور بنگلہ دیش میں عید پیر کو ہوگی واضح رہے کہ ' سعودی عرب سمیت قطر ' مصر ' امارات اور کویت کے علاوہ دیگر عرب ممالک میں جمعہ کو چاند نظر نہیں آیا تھا. جس کے باعث ہفتہ کو 30 واں روزہ ت...

شوال کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں عید الفطر آج ہوگی

Image
چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی سربراہی میں کمیٹٰی کا اجلاس محکمہ موسمیات کراچی کمپلکس میں ہوا۔ اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کےعلاوہ زونل کمیٹی ممبران اور بحریہ کے ماہرین نے بھی شرکت کی اور تکنیکی معاونت کےلیے محکمہ موسمیات سپارکو کے اراکین بھی اجلاس میں شامل ہوئے۔ مفتی منیب الرحمن نے چاند کی رویت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ' جن علاقوں میں چاند دیکھنے کا امکان تھا وہاں سے شہادتیں موصول ہوئیں اور ان کا جائزہ لینے میں وقت لگا۔ کراچی کے علاوہ لاہور ' اسلام آباد ' کوئٹہ اور پشاور میں بھی زونل کمیٹیوں کے ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوئے۔ دوسری جانب بھارت اور بنگلا دیش میں شوال کا چاند نظر نہ آنے کی تصدیق کردی گئی ہے۔ دہلی کی جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری نے بتایا کہ ' چاند کی رویت کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں اور بھارت میں عیدالفطر 25 مئی کو منائی جائے گی۔ بنگلا دیشں میں بھی عید الفطر پیر کو منائی جائے گی۔

کرونا کے ساتھ تفریح کا نیا رنگ ڈھنگ، ڈرائیو ان سینما ایک بار پھر مقبول

Image
ڈرائیو ان سینما بینی کسی زمانے میں متعارف ہوئی تھی مگر جلد ہی متروک ہو گئی. لیکن اب کرونا وائرس کے ماحول میں اس کو ایک نئی زندگی ملی ہے۔ نیویارک میں کئی ڈرائیو ان سینما کھل گئے ہیں اور وہاں فلم بینوں کا رش ہے۔ لگتا ہے ڈرائیو ان سینما آج کے پر آشوب دور کے لیے ہی بنا تھا۔ کرونا وائرس نے پوری دنیا کے طور طریقے بدل دیے مگر تفریح کے بغیر زندگی ادھوری ہے۔ سو جاری احتیاطوں کی پابندی کرتے ہوئے بھی تفریح ممکن بنایا جا رہاہے. خاص طور سے فلم بینی کو کیوں کہ اس کا اپنا ہی ایک مزہ ہے۔ کرونا وائرس کی بنیادی احتیاط کی پابندی نے سینما کے کاروبار کو تقریباً بند کر دیا تھا ۔ مگر کاروباری لوگوں نے اس میں سے بھی رستے نکال لیے۔ بہت عرصہ پہلے ایسے سینما گھر بنے تھے. جہاں لوگ اپنے خاندان اور دوستوں کے ہمراہ گاڑی میں جاتے تھے اور وہیں سے بڑی سکرین پر سینما دیکھتے اور خوش خوش گھر لوٹ جاتے۔ مگر جلد ہی لوگ اس سے اکتا گئے اور یہ کاروبار دم توڑ گیا۔ مگر آج اس کی ضرورت پھر تازہ ہو گئی۔ لگتا ہے ڈرائیو ان سینما آج کے پر آشوب دور کے لیے ہی بنا تھا۔ نیویارک کے مرکزی علاقے مین ہٹن سے ایک گھنٹے کی ...

چین میں کرونا وائرس کا کوئی نیا کیس نہیں آیا، جنوبی کوریا اور جاپان میں لاک ڈاؤن سخت

Image
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چین میں کرونا وائرس کے کسی نئے مریض کی تصدیق نہیں ہوئی۔ ووہان چین کا وہ شہر ہے جہاں سے اس وائرس کی شروعات ہوئی اور وہ دنیا بھر میں پھیلنا شروع ہوا۔ چین وائرس پر کنٹرول کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ چین کے پڑوس بھارت میں عالمی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور ہفتے کے روز بھارت میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار کے قریب تھی اور اموات 3800 سے بڑھ چکی تھیں۔ چین کے ہمسایہ میں واقع پاکستان میں بھی وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور پازیٹو کیسز کی تعداد 52 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ چین کے ایک اور پڑوسی ملک روس میں کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے وہ دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ وہاں متاثرہ کیسز کی تعداد تین لاکھ 35 ہزار ہے۔ ہفتے کے روز جنوبی کوریا میں کرونا وائرس کے 23 کیس سامنے آئے. جن میں زیادہ تر کا تعلق سیول کے گنجان آباد علاقوں سے تھا۔ یہ وہ علاقے ہیں جہاں حکام نے وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ہزاروں نائٹ کلب ' بار اور موسیقی کے مراکز بند کر دیے ہیں۔ جنوبی کوریا میں اس وقت کرونا کے گیارہ ہزار سے زیادہ تصدیق شدہ مریض...