مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید الفطر ہوگی

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے حرمین شریفین میں نماز عید ادا کرنے کی منظوری دیدی ہے تاہم نمازیوں کی شرکت معطل رہے گی۔
اردو نیوز نے سعودی پریس ایجنسی (واس) کے حوالے سے بتایا ہے کہ ' حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کہا ہے کہ ' شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عید کے شعائر کو قائم کرنے کیلئے حرمین میں نماز عید ادا کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ' حرمین کو وباء سے محفوظ رکھنے اور لوگوں کی سلامتی اور تحفظ کیلئے نماز عید میں عوام الناس کی شرکت معطل رہے گی۔
انہوں نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت سعودی عوام اور امت مسلمہ کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ' اللہ تعالی کی ذات سے اُمید ہے کہ جلد ہی یہ وباء ٹل جائے گی اور مسلمان پہلے کی طرح جمعہ اور جماعت ادا کرسکیں گی۔
بھارت اور بنگلہ دیش میں عید پیر کو ہوگی واضح رہے کہ ' سعودی عرب سمیت قطر ' مصر ' امارات اور کویت کے علاوہ دیگر عرب ممالک میں جمعہ کو چاند نظر نہیں آیا تھا. جس کے باعث ہفتہ کو 30 واں روزہ تھا۔
میڈیا کے مطابق ' ماریطانیہ ' سینیگال اور مالی میں ہفتہ کو عید الفطر منائی گئی۔



Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

پاکستان میں کورونا وائرس کے 28 کیسز کی تصدیق

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا