Posts

Showing posts from May 15, 2020

کیا ڈیجیٹل ٹولز زندگی کا معمول بن جائیں گے؟

Image
ہم کچھ ہفتوں سے اس موضوع پر بات کرتے آرہے ہیں اور ممتاز دانشوروں اور تجزیہ کاروں کی رائے آپ تک پہنچا رہے ہیں۔ یہ سوچتے ہوئے کہ اگر میرے سامنے یہ سوال اپنی پوری شدت سے جواب کا تقاضہ کرتا ہے تو میرے ساتھ آپ میں سے بہت لوگ کبھی نہ کبھی کسی نہ کسی لمحے اپنے کام کرتے کرتے. ایک دم زندگی کے '' نیو نارمل '' کو انجان نظروں سے دیکھتے ہوئے خود سے سوال کرتے ہونگے کہ آخر زندگی کا یہ نیا انداز کبھی ختم ہو گا؟ کیا زندگی ایک بار پھر اپنی پرانی ڈگر پر جا پائے گی؟ اسی طرح کے کئی واہمے ساتھ چلتے ہیں۔ اس طرح کی بے یقینی اور غیر متوقع اتار چڑھاؤ نے ایک بات باور کرانے کی کوشش کی ہے کہ ' ہمیں تیار ہونا چاہئے یہ تسلیم کرنے کے لئے کہ کرونا وائرس کی وبا ختم ہونے کے بعد بھی زندگی کے معمولات ایک دم ویسے نہیں ہو جائیں گے جیسے کرونا وائرس سے پہلے تھے۔ کرونا وائرس سے پہلے کا معمول اب ایک نئی شکل میں سامنے آئے گا۔ زیادہ امکان یہ ہے کہ دو واضح رد عمل سامنے آئیں گے۔ ایک تو زندگی سے بھرپور محبت اور پوری طرح سے لطف اندوز ہونے اور ساری خوشیاں سمیٹ لینے کا ردعمل۔ لیکن ' ایک عجیب احتیاط اور...

کرونا وائرس کی ویکسین کب تک متوقع؟

Image
کرونا وائرس کے پھیلتے ہی لوگوں میں یہ بے چینی پائی جانے لگی کہ ' اس وائرس کے خلاف کوئی دوا ' کوئی ویکسین کب آئے گی؟ مگر دن ہفتوں اور ہفتے مہینوں میں بدلتے گئے اور کوئی دوا ' کوئی ویکسین سامنے نہ آسکی۔ تاہم ' دنیا بھر میں سائنسدان مسلسل اس کوشش میں لگے ہیں کہ وہ اس وائرس کے خلاف جلد کوئی ویکسین تیار کر سکیں۔ امریکہ میں بڑی فارماسیوٹیکل کمپنیاں اس پر بھرپور انداز میں کام کر رہی ہیں. مگر کہا یہی جا رہا ہے کہ ' کوئی ویکسین اس سال کے آخر تک شاید ہی مارکیٹ میں آسکے بلکہ ایک اندازہ تو یہ بھی ہے کہ ' کسی ویکسین کے مارکیٹ میں لائے جانے سے پہلے اتنے مراحل ہیں اور اتنا سرمایہ درکار ہے کہ شاید اس میں ایک عشرہ لگے۔ اسی دوران امریکہ میں ایف ڈی اے یا فوڈ اینڈ ڈرگ ایجنسی نےایک ایسی دوا کی منظوری دی ہے جو اینٹی وائرل ہے اور اب کووڈ 19 کے مریضوں کو دی جا رہی ہے۔ ریمڈیسیوئیر نامی یہ دوا ہسپتال میں داخل مریضوں کو دی جا رہی ہے۔ اسی کے ساتھ محتاط انداز میں ملیریا سے بچاؤ کی دوا ہائیڈروکسی کلورو کوئین بھی استعمال کی جا رہی ہے۔ یہ دوائیں کس حد تک موثر ہیں اس ب...

اللہ کے صفاتی نام سننے سے امید کی شمع روشن ہوتی ہے، ہائی کمشنر

Image
پاکستان میں متعین برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے کہا ہے کہ ' مشکل اور تکلیف کے اوقات میں اللہ تعالیٰ کے صفاتی نام سننے سے امید کی شمع روشن ہوتی ہے، یقین بحال ہوتا ہے اور زخم مندمل ہوتے ہیں۔ Another recommendation from a 🇵🇰friend: recites The 99 Names, an expression of hope, reassurance, & healing in these difficult times https://t.co/5Ub1iPXIwp — Christian Turner (@CTurnerFCO) May 14, 2020 کرسچین ٹرنر نے یہ بات ' سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کہی ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر نے اپنے پیغام کے ساتھ ہی عاطف اسلم کی حمد باری تعالیٰ کی ویڈیو بھی ٹوئٹ کی ہے جو اللہ تعالیٰ کے 99 ناموں پر مشتمل ہے۔

اندرون ملک جزوی فضائی آپریشن بحال کرنے کی منظوری

Image
اندرون ملک جزوی فضائی آپریشن بحال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ایئر لائنز نے اجازت ملنے کے بعد شیڈول بھی جاری کردیا ہے۔ ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ ' پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے اور ایک نجی ایئر لائن کو اندرون ملک جزوی فضائی آپریشن بحال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ' 16 مئی سے مشروط اجازت ملنے پر ایئر لائنز نے پروازوں کا شیڈول بھی جاری کردیا ہے۔ شیڈول کے مطابق ' کراچی، لاہور، کوئٹہ اور اسلام آباد کے لیے پروازیں شروع کی جائیں گی۔ ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ ' ہفتہ وار 369 پروازوں کے بجائے اب 68 پروازیں اڑان بھریں گی۔ ذرائع کے مطابق ' جاری کردہ شیڈول کے تحت پی آئی اے کی پروازیں ہفتے میں ایک دن چھوڑ کر اڑان بھرا کریں گی۔