اندرون ملک جزوی فضائی آپریشن بحال کرنے کی منظوری

اندرون ملک جزوی فضائی آپریشن بحال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ایئر لائنز نے اجازت ملنے کے بعد شیڈول بھی جاری کردیا ہے۔

ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ ' پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے اور ایک نجی ایئر لائن کو اندرون ملک جزوی فضائی آپریشن بحال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ' 16 مئی سے مشروط اجازت ملنے پر ایئر لائنز نے پروازوں کا شیڈول بھی جاری کردیا ہے۔

شیڈول کے مطابق ' کراچی، لاہور، کوئٹہ اور اسلام آباد کے لیے پروازیں شروع کی جائیں گی۔

ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ ' ہفتہ وار 369 پروازوں کے بجائے اب 68 پروازیں اڑان بھریں گی۔

ذرائع کے مطابق ' جاری کردہ شیڈول کے تحت پی آئی اے کی پروازیں ہفتے میں ایک دن چھوڑ کر اڑان بھرا کریں گی۔




Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا

ستائیس مئی کو بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے