Posts

Showing posts from March 14, 2020

کرونا وائرس کا خطرہ، کیا ملک میں دفعہ 144 نافذ کی جارہی ہے؟ ڈاکٹر ظفر مرزا نے اعلان کردیا

Image
اسلام آباد وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ ابھی ملک میں دفعہ 144 نافذ کرنے کی ضرورت نہیں ہے' مذہبی اجتماعات کے حوالے سے علماءکرام سے مشاورت جاری ہے' جیلوں میں موجود قیدی ملاقاتوں پر پابندی عائد کرنے کے بعد محفوظ ہوگئے ہیں۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ چین سے کرونا کی 12 ہزار کٹس منگوائی ہیں جس کے بعد ہمارے پاس موجود کٹس کی تعداد ایک لاکھ ہوجائے گی' کٹس سے متعلق ہمیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ واک اِن ٹیسٹ نہیں ہے، پاکستان میں آدھی آبادی کو زکام لگا ہوتا ہے ، وہ سارے آجائیں گے کہ ہمارا ٹیسٹ کریں' کرونا کے ٹیسٹ کیلئے ریفرنس کی ضرورت پڑتی ہے، اس سے مراد یہ ہے کہ کوئی ڈاکٹر کسی مریض کی ٹریول ہسٹری دیکھتے ہوئے ٹیسٹ کی سفارش کرے ۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں 8 بڑے شہروں میں ٹیسٹ کی سہولت موجود ہے ' وہاں جو بھی ریفرنس کے ساتھ کیس جائے گا اس کا مفت ٹیسٹ ہوگا. شوکت خانم ہسپتال اور آغا خان میں بھی مفت ٹیسٹ کیے جائیں گے . ہم نے انہیں کٹس دے دی ہیں ۔ مزارات کی بندش اور نماز جمعہ پر پابندی ک...

کورونا وائرس کے خطرے کے پیشِ نظر وزیراعظم عمران خان کو لوگوں سے ملاقاتیں نہ کرنے کا مشورہ

Image
اسلام آباد , کورونا وائرس کے خطرے کے پیشِ نظر وزیراعظم عمران خان کو لوگوں سے ملاقاتیں نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے جس پر جواب دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ' کرونا وائرس سے متعلق میٹنگز بہت ضروری ہیں .اگر یہ میٹنگز نہ ہوئیں تو بڑا نقصان ہوسکتا ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈ یا شہباز گل نے بتا یا ہے کہ حکومت کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل بروے کار لا رہی ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم نے سخت اقدامات لینے کا فیصلہ کیا ہے . انہوں نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کو ملاقاتیں بندکرنے کا مشورہ دیا گیا لیکن انہوں نے انکار کردیا۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے ملک بھر میں تعلیمی ادارے 5اپریل تک بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے' چھٹیوں کے دوران تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل معطل رہے گا ' تمام سکول' یونیورسٹیاں ' کالجز' مدارس اور نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا ' اجلاس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں کورونا وائرس کے حوالے سے ملک گیرمہم چلا...

چینی کمپنی علی بابا کے مالک جیک ما نے 10لاکھ ماسک امریکہ بھیجنے کا اعلان کردیا

Image
یجنگ , چینی کمپنی علی بابا کے مالک جیک ما نے 10لاکھ ماسک امریکہ بھیجنے کا اعلان کردیا ہے۔ چینی ارب پتی بزنس مین جیک ما کی جیک ما فاؤنڈیشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ 10لاکھ ماسک اور 5لاکھ کورونا وائرس ٹیسٹنگ کِٹس امریکہ کو عطیہ کرے گی۔ فاؤنڈیشن کی جانب سے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا گیا ہے اس سے قبل فاؤنڈیشن جاپان، کوریہ' اٹلی' اور ایران میں ماسکس اور کٹس پہنچا چکی ہے اور اب امریکا میں امدادی سامان بھیجا جائے گا۔ اس حوالے سے جیک ما نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے ملک چین میں کورونا وائرس سے متاثرہ لوگوں کے حالات دیکھنے کے بعد فیصلہ کیا کہ چین میں وبا پر کنٹرول پائے جانے کے بعد اپنی دنیا کی مدد کرنے کا وقت ہے اسی لیے انکی کمپنی دنیا بھر میں کورونا وائرس کو روکنے کیلئے کام کررہی ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے صدارتی اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے ملک میں نیشنل ایمرجنسی کے نفاذکا اعلان کردیا ہے. امریکی صدر نے قومی ہنگامی حالت کا اعلان ملک میں کورونا وائراس کے بڑھتے ہوئے پھیلاﺅ کے پیش نظر کیا ہے تاہم امریکی صدر ایمرجنسی کے دوران صدارتی اختیارات کے تحت وبا کے پھیلاﺅ کو روکنے کے ...

دنیا کی سب سے بہترین نوکری کام صرف سونا اور تنخواہ 2 لاکھ 80 ہزار روپے

Image
بہت سے لوگوں کو نیند بہت پیاری ہوتی ہے اور ان کی خواہش ہوتی ہے کہ انہیں کوئی کبھی نہ جگائے اور وہ ہمیشہ سوتے ہی رہیں۔ اب ایسے لوگوں کے لیے نادر موقع ہے کہ وہ سو کر بھی اچھی خاصی رقم کما سکتے ہیں۔ اس کمپنی کے ماہرین لوگوں کے سونے کے مختلف انداز پر تجربات کرنا چاہتے ہیں تاکہ اپنی مصنوعات کو اسی نسبت سے بہتر بنا سکیں۔ اس تحقیق میں ماہرین یہ بھی معلوم کرنے کی کوشش کریں گے کہ روشنی اور آواز نیند کو کس طرح متاثر کرتی ہیں۔ جو لوگ اس نوکری کے لیے درخواستیں دیں گے ان میں سے چند لوگوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ اس نوکری کے لیے گزشتہ روز9اپریل 2020ء  سے درخواستوں کی وصولی شروع ہو چکی ہے۔ خواہش مند لوگ  ہلیریز (hillarys)   کی ویب سائٹ پر درخواست د ے سکتے ہیں، جہاں باقی تمام معلومات بھی مہیا کی گئی ہیں۔

کیا آپ بھی اپنے موبائل کا پاسورڈ بھول گئے ہیں؟ جانئے لاک موبائل کو کھولنے کے 3 طریقے

Image
آج کل اینڈرائڈ فون تقریباً ہر فرد کے پاس موجود ہے چاہے وہ کوئی بچہ ہو یا بڑا' پھر اسمارٹ فون کے کافی مسائل بھی ہوتے ہیں۔ اکثر و بیشتر لوگ اپنے موبائل پر پاسورڈ لگا کر بھول جاتے ہیں اور ان کا فون لاک ہو جاتا ہے۔ اب اسے کھولیں کیسے! آج ہم آپ کو اسی کا آسان طریقہ بتانے والے ہیں جس سے آپ کا فون انتہائی آسانی سے کھل جائے گا۔ فیکٹری ری سیٹ اس کے لیے آپ سب سے پہلے اپنے فون کو آف کریں، اس کے بعد والیوم ڈاؤن اور پاور بٹن کو ایک ساتھ کچھ سیکنڈز کے لئے دبا کر رکھیں، کچھ سیکنڈ ایسا کرنے کے بعد ریکوری موڈ میں انٹر کریں اور یس ڈیلیٹ آل یوزر کو سلیکٹ کریں۔ اس کے بعد اپنے فون کو ریبوٹ کر لیں اس طرح یہ ان لاک ہو جائے گا۔ واضح رہے اس عمل سے آپ کے فون کا ڈیٹا ڈیلیٹ ہو جائے گا۔ اینڈرائیڈ ڈیٹا ریکوری آپ کا فون اگر لاک ہو تو یہ طریقہ سب سے بہترین ہے کیوں کہ اس میں نہ تو آپ کو جی میل کی ضرورت ہو گی نہ ہی آپ کو فون سے کوئی بھی ڈیٹا ڈیلیٹ کرنا ہو گا۔ اس کے لئے آپ کو پہلے اپنے کمپیوٹر میں انڈرائیڈ ڈیٹا ریکوری سافٹ ویئر کو ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا۔ اس کے بعد آپ کو اپنے مین ونڈو میں ان لاٹ پر کلک کرنا ہو...

پنجاب بھر میں تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے تین ہفتے بند رہیں گے

Image
لاہور: 13 مارچ 2020 پنجاب بھر میں تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے تین ہفتے بند رہیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت کرونا کے خطرے کے پیش نظر اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اگلے تین ہفتوں کیلئے اسکولز' کالجز' ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ اور یونیورسٹیز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ تمام امتحانات منسوخ کردیئے گئے۔ تمام ٹیوشن سینٹر اور دینی مدارس بھی تین ہفتے کیلئے بند رکھے جائیں گے۔ دینی مدارس میں مقیم صرف غیرملکی طلبہ کو مدارس کے ہوسٹل میں رہنے کی اجازت دی جائے گی۔ صوبے بھر میں تمام میرج' بینکوئٹ ہال اور مارکیٹ بند جبکہ مذہبی اجتماعات اور تقریبات منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جشن بہاراں' اسپورٹس فیسٹیول اور دوسرے میلے بھی تین ہفتے کیلئے کینسل کردیئے گئے ہیں۔ تین ہفتوں کیلئے جیلوں میں مقیم قیدیوں سے ملاقاتوں پر بھی پابندی جبکہ تمام قسم کے عوامی اجتماعات کے انعقاد پر بھی پابندی ہوگی۔ علاوہ ازیں پی ایس ایل کے میچز بھی شائقین کے بغیر منعقد ہوں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے 28 کیسز کی تصدیق

Image
وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان میں کورونا وائرس کے (28) کیسز کی تصدیق کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا  نے  فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں پاکستان 48واں ملک تھا جس میں کورونا وائرس رپورٹ ہوا، پاکستان خطے کا آخری ملک تھا جہاں کورونا وائرس رپورٹ ہوا۔  ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے (28) کیسز موجود ہیں،جن کا تعلق ملک کے مختلف علاقوں سے ہے کرونا سے نمٹنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں ڈاکٹرز بھی شامل ہیں۔ ڈاکٹر ظفر مرزا   نے  یہ بھی کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ صحت کے مسائل پر پہلی میٹنگ تھی  جس میں وزیراعظم نے کہا کہ لوگوں کی حفاظت ان کی پہلی ترجیح ہے  اور  حکومت کرونا سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا  نے  یہ بھی کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں وزیراعظم نے کہا  تھا کہ پاکستان میں ہم نے بروقت اور مناسب انتظامات کیے  جبکہ ہم صورتحال پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔  وزیر اعظم کے معاون خص...