پنجاب بھر میں تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے تین ہفتے بند رہیں گے

لاہور: 13 مارچ 2020 پنجاب بھر میں تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے تین ہفتے بند رہیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت کرونا کے خطرے کے پیش نظر اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اگلے تین ہفتوں کیلئے اسکولز' کالجز' ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ اور یونیورسٹیز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ تمام امتحانات منسوخ کردیئے گئے۔
تمام ٹیوشن سینٹر اور دینی مدارس بھی تین ہفتے کیلئے بند رکھے جائیں گے۔ دینی مدارس میں مقیم صرف غیرملکی طلبہ کو مدارس کے ہوسٹل میں رہنے کی اجازت دی جائے گی۔
صوبے بھر میں تمام میرج' بینکوئٹ ہال اور مارکیٹ بند جبکہ مذہبی اجتماعات اور تقریبات منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جشن بہاراں' اسپورٹس فیسٹیول اور دوسرے میلے بھی تین ہفتے کیلئے کینسل کردیئے گئے ہیں۔
تین ہفتوں کیلئے جیلوں میں مقیم قیدیوں سے ملاقاتوں پر بھی پابندی جبکہ تمام قسم کے عوامی اجتماعات کے انعقاد پر بھی پابندی ہوگی۔ علاوہ ازیں پی ایس ایل کے میچز بھی شائقین کے بغیر منعقد ہوں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔






Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا

ستائیس مئی کو بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے