Posts

Showing posts from May 19, 2020

اس ماسک کی بدولت فیس آئی ڈی والے فون کوان لاک کیاجاسکےگا

Image
 اگر آپ کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے چہرے پر ماسک پہنتے ہیں اورچہرے کی پہچان کے ساتھ اپنے فون کو کھولنے کی بھی کوششوں میں مصروف ہیں تواس کا آسان حل اب آچکا ہے ۔ چینی ٹیک کمپنی ہوامی جو اپنے ایمیزفٹ کے وئیرایبل آلات کے لئے مشہور ہے. جو کہ ' ایک شفاف N95 نما ماسک پر کام کر رہی ہے یہ ماسک خود کو بھی صاف کرسکنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ حکومت لوگوں سے پہلے ہی عوامی مقامات پر  ماسک پہننے کے لئے کہہ چکی ہے اور بڑی ایئر لائنز نے اعلان کیا ہے کہ ' وہ جلد ہی انہیں پروازوں پربھی  لازمی کردیں گی۔چہرے کے ماسک ہمارے نئے معمول کا ایک اہم حصہ بن چکے ہیں۔ اب تک  این 95  اورسرجیکل ماسک کی کمی  ہے . جو دونوں ہی ہیلتھ ورکرز کے لئے مختص ہیں۔  اس کا مطلب یہ کہ ' لوگ کپڑوں کے ماسک پر بھروسہ کررہے ہیں۔ اگرچہ اس قسم کے ماسک سے وائرس پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے . لیکن ان میں کچھ خامیاں بھی  ہیں۔  یہ ماسک چھوٹے ہوا کے ذرات کو فلٹر نہیں کرتے ہیں  اورانہیں مستقل بنیادوں پر اچھی طرح سے دھونا پڑتا ہے اور وہ اچھی طرح سے ہوا داربھی  نہیں ہوتے ہیں۔ یہ ماسک  چہر...

خصوصی طیارہ ووہان میں پھنسے طلبا کو لے کر پاکستان پہنچ گیا

Image
پی آئی اے کا خصوصی طیارہ ووہان میں پھنسے طالب علموں کولےکر پاکستان پہنچ گیا۔ ذرائع کے مطابق ' پی آئی اے کی پروازپی کے 8872 کے ذریعے250 سے زائد طالب علم اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئے۔ اسلام آباد ایئر پورٹ پرطالب علموں کی مکمل طبی جانچ کی گئی، ذرائع کے مطابق ' پاکستانی طالب علموں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ بھی چیک کی گئی۔ طالب علموں کومختص ہوٹلز کے قرنطینہ منتقل کردیاگیا۔ ذرائع کے مطابق ' اب ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پر طلبا کو گھروں کو جانے کی اجازت ہوگی۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے وزارت خارجہ اور سمندر پار پکستانیز کو ہدایات جاری کی تھیں کہ ' وہ چین کے صوبے ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبہ کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔ اس سے قبل اسلام آباد میں چینی سفارت خانے نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ' ہمیں یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ چین میں کرونا وائرس سے متاثرہ تین پاکستانی شہریوں کو صوبہ گوانگ ڈونگ اور شینزین کے اسپتالوں سے علاج کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔ چینی سفارت خانے ڈسچارج کیے گئے پاکستنانیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے چین کی م...

وفاقی دارالحکومت میں کاروبار پورا ہفتہ کھولنے کانوٹیفکیشن جاری

Image
وفاقی دارالحکومت میں تمام دوکانیں اور کاروبار پورا ہفتہ کھولنے کی اجازت دے دی گئی . گرجا گھر اتوار کے روز صبح 7 بجے سے شام پانچ بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ' تمام دوکانیں اور کاروبار پورا ہفتہ کھولنے کی اجازت دی گئی ہے. حجام کی دوکان اور بیوٹی سیلونز کو بھی کھولنے کی اجازت ہوگی جبکہ گارمنٹس اور شاپنگ مالز کو بھی پورا ہفتہ کھولیں گے. مالکان ' ذمہ داران اور انتظامیہ ایس او پیز پر عملدرآمد کی ذمہ دار ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ' گرجا گھر اتوار کے روز صبح 7 بجے سے شام پانچ بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔ تاہم نوٹیفکیشن کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 346 تک پہنچ گئی

Image
پنجاب میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ تھم نہ سکا۔ نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 346 تک پہنچ گئی ہے. جبکہ اب تک کورونا وائرس کے باعث 208 اموات ہوچکی ہیں۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق ' عام شہروں میں ایک دن میں سب سے ذیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 503 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ قصور میں 7 ' جہلم میں 7 ' ننکانہ میں 5 ' شیخوپورہ میں 16 ' راولپنڈی میں 78 ' اور اٹک میں ایک نیا کیس سامنے آیا۔ چکوال میں ایک ' فیصل آباد میں 47 ' گوجرانوالہ میں 20 ' حافظ آباد میں 3 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ جہلم میں ایک ' خانیوال ' خوشاب اور لودھراں ایک ایک، ملتان میں 43 نئے مریض کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔ جبکہ سیالکوٹ میں 16 ' حافظ آباد میں 2 ' منڈی بہاؤالدین میں 18 ' ملتان میں 16 ' خانیوال میں 8 ' وہاڑی میں 2 ' فیصل آباد میں 13 ' ٹوبہ میں ایک ' جھنگ میں 3 ' رحیم یار خان میں 6 ' سرگودھا میں 10 اور خوشاب میں ایک نیا کیس سامنے آیا ہے۔ اس کے علاوہ بہاولنگر میں 3 ' بہاولپور م...

سندھ حکومت کو راشن کی تقسیم کا حساب دینا ہوگا، عمران اسماعیل

Image
گورنس سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ' صوبائی حکومت کو راشن کی تقسیم کا حساب دینا ہوگا۔ اب تک نیوز کے پروگرام ٹونائٹ ود فریحہ میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ ' اٹھارویں ترمیم میں تبدیلی وقت کی ضرورت ہے۔ سندھ حکومت نے وزیراعظم پر بلاجواز تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ' وزیراعظم صوبوں سے مشاورت کے بعد فیصلے کر رہے ہیں۔ چینی بحران کا جو بھی ذمہ دار ہوا کارروائی ہوگی۔ وزیراعلیٰ سندھ کو تحقیقاتی کمیشن کے سامنے پیش ہونا چاہیے تھا۔