پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 346 تک پہنچ گئی

پنجاب میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ تھم نہ سکا۔ نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 346 تک پہنچ گئی ہے. جبکہ اب تک کورونا وائرس کے باعث 208 اموات ہوچکی ہیں۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق ' عام شہروں میں ایک دن میں سب سے ذیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 503 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ قصور میں 7 ' جہلم میں 7 ' ننکانہ میں 5 ' شیخوپورہ میں 16 ' راولپنڈی میں 78 ' اور اٹک میں ایک نیا کیس سامنے آیا۔
چکوال میں ایک ' فیصل آباد میں 47 ' گوجرانوالہ میں 20 ' حافظ آباد میں 3 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ جہلم میں ایک ' خانیوال ' خوشاب اور لودھراں ایک ایک، ملتان میں 43 نئے مریض کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔
جبکہ سیالکوٹ میں 16 ' حافظ آباد میں 2 ' منڈی بہاؤالدین میں 18 ' ملتان میں 16 ' خانیوال میں 8 ' وہاڑی میں 2 ' فیصل آباد میں 13 ' ٹوبہ میں ایک ' جھنگ میں 3 ' رحیم یار خان میں 6 ' سرگودھا میں 10 اور خوشاب میں ایک نیا کیس سامنے آیا ہے۔
اس کے علاوہ بہاولنگر میں 3 ' بہاولپور میں 2 ' لودھراں میں ایک ' ڈی جی خان اور ساہیوال میں 8 ' 8 نئے کیسز سامنے آئیں ہیں۔
لاہور سمیت پنجاب بھر میں اب تک کورونا وائرس سے  208 اموات ہوچکی ہیں. جبکہ ایک لاکھ 68 ہزار 940 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔



Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

پاکستان میں کورونا وائرس کے 28 کیسز کی تصدیق

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا