Posts

Showing posts from April 13, 2020

عالمی معاشی اداروں کے سرابراہان قرضوں پر ریلیف دیں، وزیراعظم کا مطالبہ

Image
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ' ترقی پذیر ملکوں میں وسائل کی کمی ہے. عالمی رہنما '' یو این سیکریٹری جنرل '' معاشی اداروں کے سرابراہان ترقی پذیر ملکوں کو قرض پر ریلیف دیں۔ تفصیلات کے مطابق ' وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک وڈیوپیغام میں کہا کہ ' ترقی یافتہ ملکوں میں کورونا کو وائرس کی روک تھام اور معیشت سےنمٹنا ہے۔ اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ' ترقی پذیر ملکوں میں لاک ڈاون کی وجہ سے بھوک کے مسائل سے بھی نمٹناہے لیکن ہمارے پاس دباو کے شکار ہیلتھ سیکٹر پر خرچ کرنے کیلیے رقم کی کمی ہے۔ وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ ' امریکا ' جرمنی دیگر ملکوں نے کئی ٹریلین ڈالر کے پیکیج دیےہیں جبکہ پاکستان میں ہم 8ارب ڈالر تک کا پیکیج فراہم کرسکے ہیں۔ وزیراعظم کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد گھروں میں رہنے کی اپیل عمرا ن خان کا کہنا تھا کہ ' جو مسئلہ پاکستان کو درپیش ہے وہی مسئلہ ترقی پذیر ملکوں کو بھی ہے اس لئے عالمی برادری سے کورونا کے غیر معمولی چیلنج پر بات کرنا چاہتاہوں کیونکہ ترقی پذیر ملکوں کو فکر ہے غریب عوام کورونا کے علاوہ بھوک سے نہ...

مساجد کو رمضان سے پہلے احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھلنا چاہیے، پرویز الہیٰ

Image
 لاہور:اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ ' مساجد کو رمضان سے پہلے احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھلنا چاہیے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ اور جنرل سیکریٹری وفاق المدارس مولانا محمد حنیف جالندھری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ اس دوران احتیاطی تدابیر اختیار کر کے مساجد کھولنے اور چار ماہ کیلئے مساجد و مدارس کو بلوں سے استثنیٰ دینے کے معاملے پر بات چیت ہوئی۔ چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ ' حکومت کو جملہ معاملات علماء کرام کی مشاورت اور اتفاق رائے سے طے کرنے چاہئیں۔ دیگر شعبوں کے لاک ڈاؤن کے خاتمے کی طرح مساجد کو بھی رمضان سے پہلے احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھلنا چاہیے۔ مساجد کی بندش حکومت کا مقصد نہیں بلکہ اس وباء اور مرض سے قوم کو بچانا مقصود ہے۔ مولانا محمد حنیف جالندھری اور چوہدری پرویز الہیٰ کے مابین مساجد و مدارس کے 4 ماہ کیلئے بجلی گیس بلوں کے خاتمے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔ پرویز الہیٰ نے کہا کہ ' مساجد و مدارس کو بھی کم از کم بلوں کے بوجھ سے چھٹکارا ملنا چاہیے۔ انہوں نے معاملے کو صوبائی اور وفاقی سطح پر اٹھانے اوراس کا ممکنہ حل نکالنے ک...

فرانس ـ ہزاروں لوگ موت کے گھاٹ اُتر گئے

Image
کورونا کی وجہ سے دنیا بھر کے بہت سے مملک اس وبا سے پریشان ہے۔ تفصیلات کے مطابق ' فرانس میں اب تک کورونا وائرس کی وجہ سے 14ہزار اموات ہو چکی ہیں۔  کورونا کی وجہ سے فرانس میں لاک ڈاون نافز کر دیا گیا ہے جس کے بعد کورونا کے مریضوں کی تعداد میں کمی آنا شروع ہوگیا۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ' کورونا کہ وجہ  14ہزار لوگوں کی فرانس میں اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ فرانس میں کورونا کی وجہ سے ہونے والی اموات میں اہسپتالوں میں سے  8،943 اور نرسنگ ہومز اور دیگر طبی معاشرتی اداروں میں 4،889 افراد شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ کورونا کے تشویشناک کیسز کی تعداد 6،883 ہوگئی ہے۔ یاد رہے ' فرانس میں مقیم پاکستانیوں میں سے کورونا کی وجہ سے 17 افراد موت کے گھاٹ اُتر گئے ہیں جن میں 13 مرد اور 4 خواتین شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ' فرانس کے ہیڈ وقار ملک کی کوششوں سے آج پاکستان قومی ائیر لائن ''پی آئی اے'' کے ذریعے دو نوجوانوں کی ڈیتھ باڈی پاکستان بھجوائی جارہی ہیں ۔

کورونا سے بچاؤ کیلئےلگائےگےواک تھرو ڈس انفیکشن گیٹس نقصان دہ ہیں: عمران یعقوب خان

Image
سینئر صحافی عمران یعقوب خان کا کہناہےکہ ' کورونا وائرس سے بچاؤ کےلیے لگائے گئے کروڑوں روپے مالیت کے واک تھرو ڈس انفیکشن گیٹس فائدے مند نہیں بلکہ نقصان دہ ہیں.  اس سے جلد کی بیماریاں ہو سکتی ہیں۔ جی این این کے خصوصی پروگرام "ویو پوائنٹ " میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی عمران یعقوب خان کا کہنا تھا کہ '  کوروانا وائرس سے بچاؤ کے لیے سیکرٹری بلدیات احمد قاضی  نے ہنگامی طور پر  حکم دیا کہ ' پنجاب کے تمام اضلاع  میں دفاتر ' منڈیوں اور عوامی مقامات پر "واک تھرو ڈس انفیکشن گیٹ " نصب کیے جائیں ۔ان گیٹس کے ذریعے پانی میں کلورین ڈال کر لوگوں پر سپرے کیے جائے تاکہ وہاں سے گزرنے والے لوگوں کو ڈس انفیکٹ کیا جائے ۔اس واک تھرو ڈس انفیکشن گیٹ کی قیمت تقریبا ڈیڑھ لاکھ روپے ہے. اور کروڑوں روپے  مالیت کے گیٹس ہنگامی طور پر لگا دئیے گئے ۔

ملک کے پہلے ٹیلی اسکول چینل کا افتتاح آج ہو گا

Image
وزیراعظم عمران خان آج ملک کے پہلے ٹیلی اسکول چینل کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔ 'ہم نیوز نے وفاقی وزارت تعلیم کے حوالے سے بتایا تھا کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے تعلیمی اداروں کی بندش کے سبب طلبا و طالبات کو آن لائن تعلیم دینے کے لیے ٹیلی اسکول چینل لانچ کیا جارہا ہے۔اس ضمن میں ہم نیوز چینل کی خبر درست ثابت ہوئی ہے۔ وفاقی حکومت نے سرکاری ٹی وی کے تعاون سے ٹیلی اسکول چینل لانچ کرنے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ ٹیلی اسکول چینل پرصبح آٹھ بجے سے شام چھ بجے تک کا وقت مختص کیا گیا ہے۔ 'ہم نیوز نے وفاقی وزارت تعلیم کے حوالے سے بتایا ہے کہ ٹیلی اسکول چینل پر دس گھنٹے کا وقت مختص کیا گیا ہے۔ وفاقی وزارت تعلیم کے مطابق نیا چینل باقاعدہ نشریات کا آغاز 14 اپریل کی صبح آٹھ بجے سے کرے گا۔ پاکستان میں ٹیلی اسکول کا آغاز، معاہدہ طے پا گیا ہم نیوز کے مطابق ' پاکستان کے پہلے ٹیلی اسکول چینل پہ پہلی کلاس سے لے کر 12 ویں جماعت تک کے طلبا و طالبات کو تعلیمی معاونت فراہم کی جائے گی۔