مساجد کو رمضان سے پہلے احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھلنا چاہیے، پرویز الہیٰ

 لاہور:اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ ' مساجد کو رمضان سے پہلے احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھلنا چاہیے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ اور جنرل سیکریٹری وفاق المدارس مولانا محمد حنیف جالندھری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ اس دوران احتیاطی تدابیر اختیار کر کے مساجد کھولنے اور چار ماہ کیلئے مساجد و مدارس کو بلوں سے استثنیٰ دینے کے معاملے پر بات چیت ہوئی۔
چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ ' حکومت کو جملہ معاملات علماء کرام کی مشاورت اور اتفاق رائے سے طے کرنے چاہئیں۔ دیگر شعبوں کے لاک ڈاؤن کے خاتمے کی طرح مساجد کو بھی رمضان سے پہلے احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھلنا چاہیے۔ مساجد کی بندش حکومت کا مقصد نہیں بلکہ اس وباء اور مرض سے قوم کو بچانا مقصود ہے۔
مولانا محمد حنیف جالندھری اور چوہدری پرویز الہیٰ کے مابین مساجد و مدارس کے 4 ماہ کیلئے بجلی گیس بلوں کے خاتمے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔
پرویز الہیٰ نے کہا کہ ' مساجد و مدارس کو بھی کم از کم بلوں کے بوجھ سے چھٹکارا ملنا چاہیے۔ انہوں نے معاملے کو صوبائی اور وفاقی سطح پر اٹھانے اوراس کا ممکنہ حل نکالنے کا وعدہ بھی کیا۔


Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا

ستائیس مئی کو بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے