ناسا نے کووڈ 19 کے مریضوں کے لیے جدیدترین وینٹی لیٹر تیار کرلیا
امریکا کے خلائی ادارے ناسا کے انجنیئرز نے کووڈ 19 کے مریضوں کے لیے بڑے پیمانے پر تیار ہونے کے قابل ایک وینٹی لیٹر کا ڈیزائن صرف 37 دن میں تیار کرلیا. جس کی تیاری کے لیے درکار پرزوں کی ضرورت بھی روایتی وینٹی لیٹر کے مقابلے میں بہت کم ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ' اس وینٹی لیٹر ڈیوائس کو نیویارک کے آئی چن اسکول آف میڈیسین نے 21 اپریل کو منظوری دی ۔ناسا کے جیت پروپولیسن لیبارٹری کے انجنیئرز نے اس وینٹی لیٹر کو تیار کیاجس کا مقصد کووڈ 19 کے سنگین مریضوں کے علاج میں مدد فراہم کرنا ہے جن کے لیے وینٹی لیٹرز کی قلت ہوچکی ہے۔امریکا سمیت دنیا بھر کے ہسپتالوں کو اس وقت روایتی وینٹی لیٹرز کی سپلائی میں کمی کا سامنا ہے۔ناسا کے ادارے کے ڈائریکٹر مائیکل واٹکینز نے کہاکہ ' ہم طبی ڈیوائسز کی بجائے خلائی طیاروں کی تیاری میں ماہر ہیں. مگر بہترین انجنیئرنگ، ٹیسٹنگ اور پروٹوٹائپ کی فوری تیاری بھی ہماری مہارت کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ' جب ہمارے لوگوں کو احساس ہوا کہ ' یہ وقت طبی برادری اور عام افراد کی معاونت کرنے کا ہے. تو انہوں نے اسے اپنا فرض سمجھا کہ ' اپنی مہارت کو دیگر سے ش...