پنجاب حکومت نے طالب علموں کے لیے بڑا اقدام کردیا

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین اظفر منظور نے بتایا کہ ' ایپ کی مدد سے طلبا گھر بیٹھے جدید تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ' تعلیم گھر ایپ کے ساتھ کیبل، ٹی وی چینلز، ویب سائٹ بھی لانچ کی جاچکی ہے. ابتدا میں اول تا آٹھویں جماعت کے طالب علموں کو ریاضی اور سائنس کے لیکچرز دیے جائیں گے۔
'چیئرمین پنجاب بورڈ برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بتایا کہ ایپ میں آٹھ اینی میٹڈ ٹیچرز ہیں جو پیر سے جمعرات تک طالب علموں کو ویڈیو کے ذریعے لیکچر دے رہے ہیں۔
ایپ کو آزمائش کے بعد ہی متعارف کرایا گیا. اس کا تجربہ بہت ہی اچھا رہا اور حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے. سیکڑوں طالب علم ایپ کی مدد سے گھر بیٹھے جدید تعلیم حاصل کررہے ہیں۔
قبل ازیں پنجاب حکومت نے تیس مارچ کو صوبے بھر کے یونیورسٹی طالب علموں کے لیے آن لائن سسٹم متعارف کرایا جس کے تحت طالب علمون کو آن لائن کلاسز دی جارہی ہیں اور وہ گھر بیٹھے ہی اپنا نصاب پڑھ رہے ہیں۔
اس فیصلے کا بنیادی مقصد لاک ڈاؤن میں بچوں کی تعلیم کے سلسلے کو جاری رکھنا تھا کیونکہ کرونا کے خطرات کے پیش نظر صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے تیس مئی تک بند کیے گئے ہیں۔


Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا

ستائیس مئی کو بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے