Posts

Showing posts from May 25, 2020

مفتی منیب کا فواد چودھری پر پابندی لگانے کا مطالبہ

Image
چیئر مین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ فواد چودھری کی کوئی حیثیت نہیں. وہ دین کے معاملات میں مداخلت کرتے ہیں. ان پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ ' ہم پر کسی صدر یا وزیراعظم کا کوئی دباؤنہیں. اگر دباؤہوا تو مستعفی ہو جائینگے۔ صرف شریعت پر عمل کرنے کے پابند ہیں. ہمارے لیے دین اہم ہے۔مفتی منیب کا کہنا تھا کہ ' وفاقی وزیر فواد چودھری کی کوئی حیثیت نہیں. ان پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہیں. فواد چودھری اپنے آپ کواپنی وزارت تک محدود رکھیں۔ وہ دین کے معاملات میں مداخلت نہ کریں۔چیئر مین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ ' فواد چودھری کی کوئی حیثیت نہیں. وہ دین کے معاملات میں مداخلت کرتے ہیں. ان پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ ' ہم پر کسی صدر یا وزیراعظم کا کوئی دباؤنہیں. اگر دباؤہوا تو مستعفی ہو جائینگے۔ صرف شر...

کرونا وائرس کی ویکسین کے انسانوں پر تجربات کا آغاز

Image
کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے سائنس دانوں نے ویکسین تیار کرنے کی اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں اور ان دنوں برطانیہ میں آکسفورڈ یونیورسٹی اور اسڑا زینکا اپنی ایک ویکسین کے انسانوں پر تجربات کے مرحلے میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ دونوں ادارے تقریباً دس ہزار رضاکار بھرتی کر رہے ہیں جن میں ہر عمر کے افراد شامل ہوں گے۔ امریکہ نے کرونا وائرس کی ویکسین پر تجربات کا سلسلہ آگے بڑھانے کے لیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کے فنڈز دیے ہیں۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ' 10260 رضاکاروں کی بھرتی کا کام شروع ہو گیا ہے. جنہیں ویکسین دے کر یہ مشاہدہ کیا جائے گا کہ ' انسان کا معدافتی نظام اس پر کیا ردعمل ظاہر کرتا ہے اور یہ کہ ' اس کا استعمال کتنا محفوظ ہے۔ ماہرین کی ٹیم انسان پر ویکسین کے تجربات کے لیے زیادہ تر ایسے افراد کو تلاش کر رہے ہیں جن کا تعلق ہیلتھ کیئر سے ہو یا وہ عوامی خدمات کے لیے کام کرنے والے کارکن ہوں. تاکہ ویکسین کے متعلق واضح طور پر بتا سکیں۔ اس سلسلے کے ابتدائی تجربات 23 اپریل کو شروع ہوئے تھے اور ایک ہزار سے زیادہ رضاکاروں کو ویکسین کے انجکشن دیے گئے ...

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 32 افراد جاں بحق، اموات کی تعداد 1133 ہوگئی

Image
ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 32 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اموات کی تعداد ایک ہزار 133 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق ' ملک بھر میں 2 ہزار 164 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 54 ہزار 601 تک پہنچ گئی ہے۔ سندھ میں 21 ہزار 645 ' پنجاب میں 19 ہزار 557 ' خیبرپختونخواہ میں 7 ہزار 685 اور بلوچستان میں 3 ہزار 306 کیسز ہیں۔ جبکہ ملک بھر میں اب تک 17 ہزار 198 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ملک بھر میں عیدالفطر سادگی کے ساتھ منائی گئی

Image
ملک بھر میں کورونا وائرس اور پی آئی اے کے طیارہ حادثے کے باعث عیدالفطر سادگی کے ساتھ منائی گئی۔ لاہور ' کراچی ' اسلام آباد ' پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مساجد ' عیدگاہوں اور کھلے میدانوں میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے جن میں ملک کی ترقی و خوشحالی اور کورونا وبا کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ عید الفطر کے موقع پر شہر کی بڑی مساجد ' عید گاہوں اور امام بارگاہوں کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ رینجرز اہلکار بھی سیکیورٹی پر مامور تھے۔ لاہور میں نماز عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع بادشاہی مسجد میں ہوا۔شہر کے دیگر مقامات پر بھی عیدالفطر کے اجتماعات ہوئے۔ تمام مساجد ' عید گاہوں اور عید کے دیگر اجتماعات میں کورونا سے حفاظتی انتظامات کے لیے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا گیا۔ عید کے اجتماعات میں سینیٹائزرکے استعمال اورسماجی فاصلہ کا خاص خیال رکھا گیا۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد شہریوں کا اپنے مرحومین کی قبروں پر حاضری دی۔ اسلام آباد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا۔ وزیراع...

طیارہ حادثہ، ائیربس کمپنی کےحکام 25مئی کو فرانس سے پاکستان پہنچیں گے

Image
پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات میں تکنیکی معاونت فراہم کرنے کے لیے ائیربس کمپنی کےحکام 25 مئی کو فرانس سےپاکستان پہنچیں گے۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی( سی اے اے) نے اس ضمن میں مختلف کمپنیوں کو خط لکھ دیا ہے جس کے متن کے مطابق ' ایئربس کمپنی کی ٹیم خصوصی طیارے کےذریعےکراچی پہنچےگی۔ خط میں بتایا گیا ہے کہ ' خصوصی ٹیم کو پاکستان میں کورونا سےمتعلق قرنطینہ کی لازمی شرط سے بھی استثنیٰ حاصل ہو گی جبکہ طیارےکےعملےکو کراچی ایئرپورٹ پراترنےکی اجازت نہیں ہوگی۔ خط کے متن کے مطابق ' ایئربس ٹیم 26 مئی کو واپس فرانس روانہ ہوجائےگی۔ یاد رہے کہ ' جمعے کے روز پی آئی اے کا مسافر طیارہ کراچی میں لینڈنگ سے کچھ دیر قبل رہائشی علاقے ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں 92  مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے۔ طیارہ حادثے میں دو افراد بشمول بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق 66 لاشیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے 16 میتوں کی شناخت ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق 31  لاشوں کو سول اسپتال کراچی منت...