ملک میں کورونا وائرس سے مزید 32 افراد جاں بحق، اموات کی تعداد 1133 ہوگئی
ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 32 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اموات کی تعداد ایک ہزار 133 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق ' ملک بھر میں 2 ہزار 164 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 54 ہزار 601 تک پہنچ گئی ہے۔
سندھ میں 21 ہزار 645 ' پنجاب میں 19 ہزار 557 ' خیبرپختونخواہ میں 7 ہزار 685 اور بلوچستان میں 3 ہزار 306 کیسز ہیں۔ جبکہ ملک بھر میں اب تک 17 ہزار 198 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

Comments
Post a Comment