Posts

Showing posts from May 29, 2020

تحریک انصاف کا سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ فوری کھولنے کامطالبہ

Image
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سندھ اسمبلی کے رکن خرم شیر زمان نے پیپلزپارٹی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبہ بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ فوری طور پر کھولی جائے۔ کراچی میں جمعرات کو پریس پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ایم پی اے خرم شیر زمان نے کہا کہ ' اگر سندھ میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا تو اس کی ذمہ داری صوبائی حکومت ہوگی. شاپنگ مالز اور مارکیٹوں کے اوقار کار کے باعث سڑکوں پر رش بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ' ہم کئی بار کہہ چکے ہیں کہ ' اپنے ساتھ عوام کے پسندیدہ لوگوں کو بیٹھنے کی دعوت دیں. اپنے من پسند لوگوں کو نہیں۔ خرم شیر زمان نے سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوالات کئے کہ آپ کا دماغ کیوں کام نہیں کرتا؟. آپ کیوں بنیادی چیزوں کے بارے میں نہیں سوچ سکتے؟۔ پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ ' سندھ حکومت فوری طور پر پبلک ٹرانسپورٹ کھولے اور اس کیلئے ضروری ایس او پیز طے کرے۔ انہوں نے کہا کہ ' اگر سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کو توسیع دی تو وہ کراچی کے شہریوں سے کہیں گے کہ ' سڑکوں پر آئیں اور احتجاج...

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

Image
ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2076 نئے کیسزاور مزید 36 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ 8 ہزار 687 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں. نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد 39 ہزار 736 ' تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی61 ہزار 227 تک پہنچ گئی. گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2076 نئے کیسز رپورٹ ہوئے. 36 مزید اموات کے ساتھ مجموعی اموات 1260 ہو گئی ہیں۔ این سی او سی کے مطابق  سندھ میں سب سے زیادہ 24 ہزار 206 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 22 ہزار 37 تک پہنچ گئی ہے۔خیبرپختونخوا میں کیسز کی تعداد 8 ہزار 483 اور اسلام آباد میں 2015 ہو گئی۔ بلوچستان میں 3616 ' گلگت بلتستان میں 651 کیسز رپورٹ ہوئے۔ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 219 ہو گئی۔ ملک بھر میں اب تک 20 ہزار 231 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو گئے۔ این سی او سی کے مطابق ' گزشتہ 24 گھنٹوں میں 36 اموات ہوئی ہیں۔ کورونا وائرس سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 1260 تک پہنچ گئی جن میں سندھ میں 380 ...

سندھ میں کاروباری سرگرمیاں 31 مئی تک مروجہ اوقات کے ساتھ جاری رہیں گی، ناصر شاہ

Image
انجم تاجران سندھ نے جمعہ ' ہفتہ اور اتوار کو بھی کاروبار کھولنے کا اعلان کردیا۔ جبکہ وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ ' سپریم کورٹ کی ہدایات کے تحت صوبے بھر میں کاروباری سرگرمیاں 31 مئی تک مروجہ اوقات کے ساتھ جاری رہیں گی۔ صدر انجم تاجران سندھ نے کہا ہے کہ ' جمعہ کو دوپہر 12 سے 3 بجے تک حکومتی ہدایات کے تحت کاروبار بند رہے گا۔ جمعہ سے قبل اور 3 بجے کے بعد بازار کھلے رہیں گے۔ دکاندار اور خریدار حکومتی ایس او پیز پر بھی عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ سندھ حکومت کے احکامات پر عمل کریں گے مگر اب کاروبار ہرگز بند نہیں ہوگا۔ اب مزید کاروبارکو بند کرنا تاجروں اور دکانداروں کے ساتھ زیادتی ہوگی۔ 'ادھر وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایات کے تحت صوبے بھر میں کاروباری سرگرمیاں 31 مئی تک مروجہ اوقات کے ساتھ جاری رہیں گی۔ وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مشاورت کے ساتھ 31 مئی  تک لاک ڈاؤن کا آرڈر کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے 18 مئی کو ہدایات دی تھیں کہ ' کاروباری سرگرمیاں 31 مئی تک بغیر کسی رکاوٹ کے تسلسل سے جاری رہیں گی۔ انہوں نے مزید ک...

بلوچستان: محکمہ صحت کی مکمل لاک ڈاؤن اورکرفیو کی سفارش

Image
محکمہ صحت بلوچستان نے صوبائی حکومت سے مکمل لاک ڈاؤن اور کرفیو نافذ کرنے کی سفارش کردی۔ بلوچستان کے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں او پی ڈیز کھولنے سے متعلق فیصلہ جاتی امور کا جائزہ لینے کیلئے سیکریٹری صحت بلوچستان دوستین خان جمالدینی کی زیرصدارت طبی ماہرین اور محکمہ صحت کے انتظامی افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا. جس میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر سلیم ابڑو سمیت دیگر ماہرین طبی پروفیسرز و ڈاکٹر صاحبان نے شرکت کی۔ اجلاس میں کرونا وائرس کی مجموعی صورتحال ' طبی سہولیات اور وباء کے پھیلاؤ کی ممکنہ غیر معمولی صورتحال کے تناظر میں دستیاب طبی وسائل اور ڈھانچے کا جائزہ لیا گیا۔ طبی ماہرین کی جانب سے اجلاس کو بتایا گیا کہ ' لاک ڈاؤن میں نرمی کے باعث کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا تناسب سنگین حد تک چلا گیا ہے. ایسی تشویشناک صورتحال میں سابق معمول کے مطابق ' او پی ڈیز کا اجراء دستیاب طبی ڈھانچے ڈاکٹرز اور طبی اسٹاف کو شدید متاثر کرسکتا ہے. جس سے علاج معالجے پر متعین افرادی قوت ختم ہو جائے گی جبکہ الیکٹیو سرجری یا دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کو وارڈز میں رکھنے کی صورت میں کرونا ایم...