Posts

Showing posts from April 24, 2020

انسانوں پر کورونا ویکسین کی آزمائش شروع

Image
کورونا کی ویکسین کی آزمائش انسانوں پر شروع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ' آکسفورڈ یونیورسٹی برطانیہ میں کورونا کی ویکسین کی آزمائش شروع کر دی ہے۔ یاد رہے کہ ' کورونا کی ویکسین کی آزمائش کو آج سے تین اداروں میں شروع کر دیا ہے۔ کورونا کی ویکسین کی آزمائش کے لیے 18 سے 55 سال تک کے 500 افراد کا سخت اسکریننگ کے بعد انتخاب کیا ہے۔ کورونا کی ویکسین کے لیے جن لوگوں کا انتخاب کیا ہے انہیں تمام تر اخراجات کے ساتھ ساتھ دیگر اخراجات کے لیے 625 پاؤنڈ تک فراہم کیے جائیں گے۔ دوسری جانب آکسفورڈ یونیورسٹی اور امپیریل کالج کو کورونا ویکیسن کی ریسرچ کے لیے مزید 41 ملین فنڈز کی توثیق کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ویکسین کی مینوفیکچرنگ میں بھی سرمایہ کاری بڑھائی جائے گی۔ 'کورونا کی ویکسین کے حوالے سے لوگوں کا کہنا ہے کہ آزمائش کے بعد شاید مسائل کا سامنا ہو لیکن ادارے نے یقینی دلائی کے کسی کو کوئی امراض کے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ واضح رہے کہ ' آزمائش میں حصہ لینے والے افراد کے لیے مکمل صحت مند ہونے کی شرط رکھی گئی ہے۔

رمضان المبارک کے حوالے سے شاہ سلمان کا بڑا اعلان

Image
 ماہ رمضان کا آغاز ہوتے ہی دنیا بھر میں نعمتوں اور برکتوں کا بھی آغاز ہو گیا ہے. اسی ضمن میں سعودی فرمانرواں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بھی ایک بڑا اور معتبر اعلان کردیا ہے۔ غیر ملکی خبر رسان کے مطابق ' سعودی فرمانرواں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 18 ممالک سے تعلق رکھنے والے روزہ داروں کو افطار کرانے کے حوالے سے مختص بجٹ میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ یاد رہے کہ ' سعودی فرما رواں کی جانب سے اس احسن اقدام کی اہم وجہ یہ وجہ بھی ہے کہ ' دنیا بھر میں جاری حالیہ حالات ہیں جس کے باعث ایک عام انسان بھی مشکل سے گرز بسر کر رہا ہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ' ہر سال ماہ صیام میں سعودی عرب 18 ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریباً 10 لاکھ روزہ داروں کا افطار کرواتا ہے جس سے متعلق مختص رقم میں اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ سعودی وزیر اسلامی امور اور دعوت و ارشاد شیخ ڈاکٹر عبد اللطیف بن عبد العزیز آل الشیخ نے اس اہم اقدام کو سراہا اور شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی تعریف کی، کرونا کے باعث بجٹ میں اضافے کی منظوری دی گئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ' خادم حرمین کو مسلمان بھائیوں کی...

ایران کا فوجی سیٹلائٹ زمین کے مدار میں بھیجنے کا دعویٰ

Image
امریکا کے ساتھ کشیدگی کے بعد ایران نےفوجی سیٹلائٹ زمین کے مدار میں بھیجنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی حکام نے کہا ہے کہ ' فوج نے ملک کے اولین ملٹری سیٹیلایئٹ کو کامیابی کے ساتھ مدار میں چھوڑیاہے۔ پاسداران انقلاب نے بتایا کہ ' یہ سیٹیلائٹ زمینی سطح سے چار سو پچیس کلومیٹر اوپر مدار میں پہنچ چکا ہے۔ تہران حکومت نے امریکا اور ایران کے مابین حالیہ کشیدگی کے تناظر میں اس پیشرفت کو اہم قرار دیا ہے۔ ایران گزشتہ کئی ماہ سے سیٹیلائٹ کو لانچ کرنے کی کوشش میں تھا لیکن اسے مسلسل ناکامی کا سامنا تھا۔ نئے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران اس ایرانی اقدام کو عالمی سطح پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت: پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی

Image
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے دعویٰ کیا ہے کہ ' پاکستان میں کورونا وائرس 115 اضلاع میں پھیل چکا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ' کورونا وائرس کا سب سے زیادہ پھیلاؤ پنجاب اورسندھ میں ہے۔ ہم نیوز کے مطابق ' ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے یہ بات دفتر خارجہ میں منعقدہ کانفرنس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں خبردار کیا کہ ' اگر کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو جولائی تک پاکستان میں دو لاکھ افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ  نے کہا کہ ' پاکستان میں صحت کا نظام پہلے ہی دباؤ کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ ہم نیوز کے مطابق ' ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا کہ ' کورونا وائرس کا پھیلاؤ پاکستانی معیشت کے لیے تباہ کن ہوگا۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ غربت کے شکار افراد کی تعداد دگنی ہو جائے گی۔ سربراہ ڈبلیو ایچ او نے اپنے ویڈیو لنک خطاب میں زوردے کر کہا کہ ' کورونا وائرس کے مقابلے کے  لیے قومی سطح پرمربوط حکمت عمل...

مکمل لاک ڈاؤن کر لیں تو بھی کورونا نہیں رکے گا، وزیراعظم

Image
وزیراعظم عمران خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ' کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اس صورتحال میں ہم سب کو یکجا ہونے کی ضرورت ہے۔ اللہ تعالیٰ کی راہ میں دینے والا کبھی خسارے میں نہیں رہتا۔ جو وقت آگے آرہا ہے ہم سب کو یکجا ہونا ہوگا۔ یہ ایسا وائرس ہے جو بڑی تیزی سے پھیلتا ہے۔ احساس ٹیلی تھون کی خصوصی نشریات سے خطاب اور مختلف سوالات کے جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے سمندر پار پاکستانیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ' انہوں نے ہمیشہ مشکل گھڑی میں ملک کی مدد کی۔ ہم مستحق لوگوں کیلئے پیسے اکٹھے کر رہے ہیں۔ کچھ نہیں کہہ سکتے ' اگر مکمل لاک ڈاؤن بھی کردیں تو کورونا ختم ہو جائے گا۔ اب ہمیں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا۔ اس کی وجہ سے ہر جگہ پر لوگ متاثر ہیں۔ اب آہستہ آہستہ کاروبار شروع ہوگا۔ اب تو سمارٹ لاک ڈاؤن مغرب کے اندر بھی شروع ہو گیا ہے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ' احساس پروگرام جیسا شفاف کوئی بھی پروگرام نہیں ہوا۔ اب تک 13 کروڑ لوگوں نے اس پروگرام میں اپلائی کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ' احساس پروگرام میں سب سے زیادہ پیسہ سندھ میں دیا گیا۔ احساس پر...

رمضان المبارک: اسلام آباد کا سیکورٹی منصوبہ تشکیل

Image
رمضان المبارک میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا سیکورٹی منصوبہ تشکیل دے دیا گیا۔ ہم نیوز کے مطابق' سیکورٹی منصوبہ ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے ترتیب دیا ہے۔ سیکورٹی منصوبہ تشکیل دینے کی ہدایت آئی جی اسلام آباد نے دی تھی۔ ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد کے مطابق 997 مساجد اور 33 امام بارگاہوں پر دو ہزارافسران و جوان ڈیوٹیاں انجام دیں گے۔ سیکورٹی پہ مامور پولیس اہلکاروں کے ساتھ مساجد اورامام بارگاہوں کے رضا کار بھی شامل ہوں گے۔ ہم نیوز کے مطابق ' ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید کے مطابق نمازاورتراویح سے متعلق ایس او پیز پرعمل درآمد کرایا جائے گا۔ مساجد اور امام بارگاہوں میں سماجی فاصلے سمیت دیگر تمام احتیاطی تدابیرپرعمل درآمد ہو گا۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ' تمام زونل ایس پیز ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کہ ذمہ دار ہوں گے جب کہ ' ہرسیکٹر میں پولیس کی پٹرولنگ یقینی بنائی جائے گی۔ ہم نیوز کے مطابق ' ناکہ بندی پوائنٹس پر سخت چیکنگ ہوگی اورناکوں پہ تعینات عملے کو افطاری ناکوں پر ہی فراہم کی جائے گی۔ پولیس کے سینئر افسران ن...

سارک ممالک کا کورونا وائرس کے خلاف مقابلے کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق

Image
سارک ممالک نے کورونا وائرس کے حوالے سے صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے اور وبا سے مقابلہ کرنے کیلئے مل جل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے سارک وزراء صحت کی ویڈیو کانفرنس کا انعقاد کیا کیا ' جس کی صدارت وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے صدارت کی۔ اجلاس میں سارک ممالک کے وزراء صحت اور صحت کے شعبہ سے متعلقہ سینیٹر آفیشلز نے شرکت کی۔ اجلاس میں تمام سارک ممالک نے کورونا وائرس کے حوالے سے اپنے اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔ تمام ممالک نے صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے اور کورونا وائرس کی وبا سے مقابلہ کرنے کیلئے مل جل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ سارک ممالک نے پاکستان کے اقدام کو سراہتے ہوئے شعبہ صحت اور خاص طور پر کورونا وائرس کی وبا کے تعاون پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر'' ڈاکٹر ظفر مرزا '' نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومت پاکستان کے اقدامات اور پاکستان کی سارک کوششوں اور نیشنل ایکشن پلان سے بھی آگاہ کیا۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ' وزیراعظم عمران کی سربراہی میں قومی رابطہ کمیٹی کورونا وائرس کے خلاف سرگرم عمل ہے۔ پاکستان اسمارٹ لاک ڈ...