سارک ممالک کا کورونا وائرس کے خلاف مقابلے کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق

سارک ممالک نے کورونا وائرس کے حوالے سے صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے اور وبا سے مقابلہ کرنے کیلئے مل جل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے سارک وزراء صحت کی ویڈیو کانفرنس کا انعقاد کیا کیا ' جس کی صدارت وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے صدارت کی۔ اجلاس میں سارک ممالک کے وزراء صحت اور صحت کے شعبہ سے متعلقہ سینیٹر آفیشلز نے شرکت کی۔
اجلاس میں تمام سارک ممالک نے کورونا وائرس کے حوالے سے اپنے اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔ تمام ممالک نے صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے اور کورونا وائرس کی وبا سے مقابلہ کرنے کیلئے مل جل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔
سارک ممالک نے پاکستان کے اقدام کو سراہتے ہوئے شعبہ صحت اور خاص طور پر کورونا وائرس کی وبا کے تعاون پر اتفاق کیا۔
اس موقع پر'' ڈاکٹر ظفر مرزا '' نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومت پاکستان کے اقدامات اور پاکستان کی سارک کوششوں اور نیشنل ایکشن پلان سے بھی آگاہ کیا۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ' وزیراعظم عمران کی سربراہی میں قومی رابطہ کمیٹی کورونا وائرس کے خلاف سرگرم عمل ہے۔ پاکستان اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی پر کام کر رہا ہے تاکہ بیماری کے بچاؤ کے ساتھ ساتھ معیشت کے منفی اثرات سے بھی بچا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ' کورونا وائرس ایک عالمی وباء ہے جس کے اثرات دوررس ہیں۔



Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

پاکستان میں کورونا وائرس کے 28 کیسز کی تصدیق

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا