Posts

Showing posts from April 12, 2020

روس کی جیل میں ہنگامہ، ایک قیدی ہلاک 300 زخمی

Image
روس کی ایک جیل میں ہنگامے پھوٹ پڑنے کے بعد آتش زدگی سے ایک قیدی ہلاک ہو گیا۔ مشرقی سائیبریا کے علاقے میں واقع یہ جیل کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن میں ہے۔ 'آزاد ذرائع سے حاصل ہونے والی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ارکوٹسک علاقے میں واقع جیل نمبر 15 میں ہونے والے ہنگاموں میں تقریباً 300 قیدی زخمی ہوئے ہیں۔ یہ ہنگامہ 9 اپریل کو شروع ہوا تھا. جس کا الزام حکام نے قیدیوں پر عائد کیا ہے. جب کہ انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ ' قیدیوں نے اپنے خلاف منظم زیادیتوں پر احتجاج کیا تھا۔ انسانی حقوق کی ایک غیر سرکاری تنظیم کے سرگرم کارکنوں کا کہنا ہے کہ ' ہنگاموں پر قابو پانے کے لیے 9 اپریل کو روس کی اسپیشل فورسز کے اہل کار وہاں بھیج دیے گئے تھے۔ 'وفاقی جیل خانہ جات کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ ارکوٹسک کے علاقے میں قائم جیل میں بلوہ ایک قیدی کی جانب سے ایک گارڈ پر حملے کے بعد شروع ہوا۔ 10 اپریل کو جیل میں آگ بھڑک اٹھی جس نے 30 ہزار مربع میٹر رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پولیس نے علاقے کو اپنی گھیرے میں لینے کے بعد وہاں آمد و رفت بند کر دی۔ 11 اپریل کی صبح کو آگ پر قابو پا...

کاروبار کیلئے سٹیٹ بینک کی اعلان کردہ مراعات ہماری پالیسی کا حصہ ہے.وزیراعظم عمران خان

Image
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ' حکومت بیروزگار ہونے والے کئی دیہاڑی داروں کو10 ارب درختوں کی بڑی سونامی مہم کے ذریعے روزگار فراہم کر رہی ہے۔ آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کرونا وائرس کی وباکی صورتحال میں پاکستان کی جدت پسند سوچ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ  ' اس مہم سے دنیا پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ' کاروبار کیلئے سٹیٹ بینک کی اعلان کردہ مراعات ہماری پالیسی کا حصہ ہے جو مخصوص لاک ڈائون کے ذریعے عوام کے تحفظ اور غریبوں اور ضرورت مندوں کی ضروریات پوری کرنے کے درمیان توازن قائم کرنے پر مبنی ہے۔ آج مختلف ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ ' احساس ایمرجنسی کیش پروگرام جاری ہے اور ہم ٹیکس ری فنڈز کے ذریعے کاروبار کو مراعات دینے کی کوشش کر رہے ہیں اور زرعی شعبے کو فعال رکھ کر تعمیراتی شعبے کو فعال بنانے پر توجہ دے رہے ہیں۔

کورونا وائرس از خود نوٹس؛ وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا

Image
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کیس میں عدالت عظمی میں جواب جمع کرا دیا۔ وفاقی حکومت نے جواب میں کہا کہ ' کورونا وائرس سے بچاوکے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور عوام کے تحفظ کے لیے متفقہ فیصلے کیے گئے ہیں۔ حکومت نے بتایا کہ ' ملک بھر کے 154 اضلاع میں مشتبہ مریضوں کے لیے قرنطینہ مراکز قائم کیے گئے. تفتان ' چمن اور طور خم بارڈر کراسنگز پر مزید سختی کردی گئی. تمام بین الاقوامی ایئر پورٹس پر خصوصی کاونٹرز قائم کر دیے گئے۔ حکومت نے کہا کہ ' ملک بھر میں 83 مقامات پر کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کی شناخت کے لیے 83 تھرمل اسکینرز لگائے. دارالحکومت اسلام آباد میں قرنطینہ کے لیے 300 بستر اور مصدقہ مریضوں کے لیے اسپتالوں میں 154 بیڈز مختص کیے گئے. واضح رہے کہ ' چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے کورونا سے نمٹنے کے لیے ناکافی سہولیات پر پہلا از خود نوٹس لیتے ہوئے حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے کاروباری اداروں کے لیے مراعاتی پیکج کا اعلان کردیا

Image
اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاون کی وجہ بڑھنے والی بے روزگاری پر قابو پانے اور کاروباری سرگرمیاں بحال رکھنے کے لیے مراعاتی پیکج کا اعلان کردیا ہے. ہفتے کو وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں اعلان کیا کہ ' مخصوص بندشوں کےذریعےعوام کومحفوظ بنانےاور نادارشہریوں کی دیکھ بھال کےکام میں توازن کی حکمت عملی کےتحت اسٹیٹ بنک نے     آ ج کاروباری طبقے کیلئے مراعات کا اعلان کیاہے۔ احساس ' کی چھتری تلےغریبوں کوہنگامی صورتحال میں نقد رقوم کی تقسیم جاری ہے جبکہ کاروباری طبقےکیلئے مراعات کا اہتمام کیاجارہاہے. ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ' ٹیکس ریفنڈز اور زراعت کیساتھ تعمیرات کے شعبے کو کھولنے جیسے فیصلے بھی کئے گئے ہیں. کورونا کے ہنگام کاروباری طبقے کیلئے اسٹیٹ بینک کی مراعات نہ صرف کاروباروں کو زندہ رہنے میں مدد دیں گی بلکہ ان سے بیروزگاری کے سیلاب کے آگے بند باندھنے میں بھی مدد ملے گی۔ وزیر اعظم نے گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کا ویڈیو پیغام بھی ٹوئٹ کیا جس میں گورنر کا کہنا تھا کہ ' اسٹیٹ بینک کی اسکیم کے تحت اگلے تین ماہ میں ملازمی...

امریکا میں پاکستانیوں کی ہلاکت پر سفارتخانے کی وضاحت

Image
امریکا میں کرونا وائرس سے کسی پاکستانی کے ہلاک ہونے کی کوئی مصدقہ اطلاع نہیں. واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے نے وضاحت جاری کردی۔ سوشل میڈیا پر امریکا میں درجنوں پاکستانیوں کے کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ امریکا میں کرونا وائرس سے پاکستانیوں کی ہلاکتوں کے معاملے پر واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کی وضاحت سامنے آگئی. ترجمان کا کہنا ہے ' پاکستانیوں کی اموات سے متعلق خبریں میڈیا پر ہی دیکھی ہیں. یہ تمام خبریں اندازوں اور قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں۔ سفارتخانے کا مزید کہنا ہے کہ ' شکاگو ' اس اینجلس اور ہیوسٹن کے قونصل خانوں سے بھی پاکستانیوں کے کرونا سے جاں بحق ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ ترجمان نے کہا ہے کہ ' امریکا میں صورتحال تیزی سے تبدیل ہورہی ہے. جس کے پیش نظر پاکستانی سفارتخارنہ اور قونصل خانے اپنے شہریوں سے مسلسل رابطے میں ہیں. پاکستانی کمیونٹی کی ہر قسم کی معاونت کیلئے تیار ہیں۔ امریکا میں کرونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ 20 ہزار 135 اموات ہوچکی ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد بھی 5 لاکھ 20 ہزار سے زائد ہے. دنیا بھر میں مجموعی ...