امریکا میں پاکستانیوں کی ہلاکت پر سفارتخانے کی وضاحت

امریکا میں کرونا وائرس سے کسی پاکستانی کے ہلاک ہونے کی کوئی مصدقہ اطلاع نہیں. واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے نے وضاحت جاری کردی۔
سوشل میڈیا پر امریکا میں درجنوں پاکستانیوں کے کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے کی خبریں گردش کررہی ہیں۔
امریکا میں کرونا وائرس سے پاکستانیوں کی ہلاکتوں کے معاملے پر واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کی وضاحت سامنے آگئی. ترجمان کا کہنا ہے ' پاکستانیوں کی اموات سے متعلق خبریں میڈیا پر ہی دیکھی ہیں. یہ تمام خبریں اندازوں اور قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں۔
سفارتخانے کا مزید کہنا ہے کہ ' شکاگو ' اس اینجلس اور ہیوسٹن کے قونصل خانوں سے بھی پاکستانیوں کے کرونا سے جاں بحق ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
ترجمان نے کہا ہے کہ ' امریکا میں صورتحال تیزی سے تبدیل ہورہی ہے. جس کے پیش نظر پاکستانی سفارتخارنہ اور قونصل خانے اپنے شہریوں سے مسلسل رابطے میں ہیں. پاکستانی کمیونٹی کی ہر قسم کی معاونت کیلئے تیار ہیں۔
امریکا میں کرونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ 20 ہزار 135 اموات ہوچکی ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد بھی 5 لاکھ 20 ہزار سے زائد ہے. دنیا بھر میں مجموعی تعداد ایک لاکھ 7 ہزار اور متاثرین 17 لاکھ 54 ہزار تک پہنچ چکے ہیں۔



Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا

ستائیس مئی کو بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے