کاروبار کیلئے سٹیٹ بینک کی اعلان کردہ مراعات ہماری پالیسی کا حصہ ہے.وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ' حکومت بیروزگار ہونے والے کئی دیہاڑی داروں کو10 ارب درختوں کی بڑی سونامی مہم کے ذریعے روزگار فراہم کر رہی ہے۔
آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کرونا وائرس کی وباکی صورتحال میں پاکستان کی جدت پسند سوچ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ' اس مہم سے دنیا پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ' کاروبار کیلئے سٹیٹ بینک کی اعلان کردہ مراعات ہماری پالیسی کا حصہ ہے جو مخصوص لاک ڈائون کے ذریعے عوام کے تحفظ اور غریبوں اور ضرورت مندوں کی ضروریات پوری کرنے کے درمیان توازن قائم کرنے پر مبنی ہے۔
آج مختلف ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ ' احساس ایمرجنسی کیش پروگرام جاری ہے اور ہم ٹیکس ری فنڈز کے ذریعے کاروبار کو مراعات دینے کی کوشش کر رہے ہیں اور زرعی شعبے کو فعال رکھ کر تعمیراتی شعبے کو فعال بنانے پر توجہ دے رہے ہیں۔

Comments
Post a Comment