کورونا: احتیاطی تدابیر پہ عمل درآمد کریں، صدر مملکت

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ' کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر پہ سختی سے عمل درآمد انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ' انہوں نے یہ بات وفاقی دارالحکومت کے علاقے بہارہ کہو کی مختلف مساجد کے دورے کے موقع پر کہی۔

صدر مملکت کے ہمراہ دورے میں وفاقی وزیربرائے مذہبی امورنورالحق قادری اورمعاون خصوصی سی ڈی اے علی اعوان بھی موجود تھے۔

ہم نیوز کے مطابق ' صدر مملکت نے جامع مسجد انوارمدینہ احمد ٹاوَن اور جامع مسجدغوثیہ سملی ڈیم روڈ کا دورہ کیا۔ وہ اپنے دورے میں بیگم مسجد بہارہ کہواورجامع مسجد شمع رسالت بھی گئے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے دورے میں مساجد میں نماز اورتراویح کی ادائیگی کے لیے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مساجد انتظامیہ کی جانب سے اپنائی جانے والی احتیاطی تدایبر کے متعلق بھی آگاہی حاصل کی۔


ہم نیوز کے مطابق ' صدر مملکت نے مساجد انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ ہر قیمت پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اس ضمن میں کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہ کریں۔


Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا

ستائیس مئی کو بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے