ملک کے پہلے ٹیلی اسکول چینل کا افتتاح آج ہو گا

وزیراعظم عمران خان آج ملک کے پہلے ٹیلی اسکول چینل کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔

'ہم نیوز نے وفاقی وزارت تعلیم کے حوالے سے بتایا تھا کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے تعلیمی اداروں کی بندش کے سبب طلبا و طالبات کو آن لائن تعلیم دینے کے لیے ٹیلی اسکول چینل لانچ کیا جارہا ہے۔اس ضمن میں ہم نیوز چینل کی خبر درست ثابت ہوئی ہے۔

وفاقی حکومت نے سرکاری ٹی وی کے تعاون سے ٹیلی اسکول چینل لانچ کرنے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ ٹیلی اسکول چینل پرصبح آٹھ بجے سے شام چھ بجے تک کا وقت مختص کیا گیا ہے۔

'ہم نیوز نے وفاقی وزارت تعلیم کے حوالے سے بتایا ہے کہ ٹیلی اسکول چینل پر دس گھنٹے کا وقت مختص کیا گیا ہے۔

وفاقی وزارت تعلیم کے مطابق نیا چینل باقاعدہ نشریات کا آغاز 14 اپریل کی صبح آٹھ بجے سے کرے گا۔

پاکستان میں ٹیلی اسکول کا آغاز، معاہدہ طے پا گیا

ہم نیوز کے مطابق ' پاکستان کے پہلے ٹیلی اسکول چینل پہ پہلی کلاس سے لے کر 12 ویں جماعت تک کے طلبا و طالبات کو تعلیمی معاونت فراہم کی جائے گی۔


Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا

ستائیس مئی کو بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے