کورونا سے بچاؤ کیلئےلگائےگےواک تھرو ڈس انفیکشن گیٹس نقصان دہ ہیں: عمران یعقوب خان
سینئر صحافی عمران یعقوب خان کا کہناہےکہ ' کورونا وائرس سے بچاؤ کےلیے لگائے گئے کروڑوں روپے مالیت کے واک تھرو ڈس انفیکشن گیٹس فائدے مند نہیں بلکہ نقصان دہ ہیں. اس سے جلد کی بیماریاں ہو سکتی ہیں۔ جی این این کے خصوصی پروگرام "ویو پوائنٹ " میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی عمران یعقوب خان کا کہنا تھا کہ ' کوروانا وائرس سے بچاؤ کے لیے سیکرٹری بلدیات احمد قاضی نے ہنگامی طور پر حکم دیا کہ ' پنجاب کے تمام اضلاع میں دفاتر ' منڈیوں اور عوامی مقامات پر "واک تھرو ڈس انفیکشن گیٹ " نصب کیے جائیں ۔ان گیٹس کے ذریعے پانی میں کلورین ڈال کر لوگوں پر سپرے کیے جائے تاکہ وہاں سے گزرنے والے لوگوں کو ڈس انفیکٹ کیا جائے ۔اس واک تھرو ڈس انفیکشن گیٹ کی قیمت تقریبا ڈیڑھ لاکھ روپے ہے. اور کروڑوں روپے مالیت کے گیٹس ہنگامی طور پر لگا دئیے گئے ۔

Comments
Post a Comment