اس ماسک کی بدولت فیس آئی ڈی والے فون کوان لاک کیاجاسکےگا

 اگر آپ کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے چہرے پر ماسک پہنتے ہیں اورچہرے کی پہچان کے ساتھ اپنے فون کو کھولنے کی بھی کوششوں میں مصروف ہیں تواس کا آسان حل اب آچکا ہے ۔ چینی ٹیک کمپنی ہوامی جو اپنے ایمیزفٹ کے وئیرایبل آلات کے لئے مشہور ہے. جو کہ ' ایک شفاف N95 نما ماسک پر کام کر رہی ہے یہ ماسک خود کو بھی صاف کرسکنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ حکومت لوگوں سے پہلے ہی عوامی مقامات پر  ماسک پہننے کے لئے کہہ چکی ہے اور بڑی ایئر لائنز نے اعلان کیا ہے کہ ' وہ جلد ہی انہیں پروازوں پربھی  لازمی کردیں گی۔چہرے کے ماسک ہمارے نئے معمول کا ایک اہم حصہ بن چکے ہیں۔ اب تک  این 95  اورسرجیکل ماسک کی کمی  ہے . جو دونوں ہی ہیلتھ ورکرز کے لئے مختص ہیں۔  اس کا مطلب یہ کہ ' لوگ کپڑوں کے ماسک پر بھروسہ کررہے ہیں۔ اگرچہ اس قسم کے ماسک سے وائرس پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے . لیکن ان میں کچھ خامیاں بھی  ہیں۔  یہ ماسک چھوٹے ہوا کے ذرات کو فلٹر نہیں کرتے ہیں  اورانہیں مستقل بنیادوں پر اچھی طرح سے دھونا پڑتا ہے اور وہ اچھی طرح سے ہوا داربھی  نہیں ہوتے ہیں۔ یہ ماسک  چہرے کی شناخت کے ساتھ آپ کے فون کو غیر مقفل کرنا بھی ناممکن بنا دیتے ہیں۔



Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

پاکستان میں کورونا وائرس کے 28 کیسز کی تصدیق

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا