شوال کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں عید الفطر آج ہوگی

چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی سربراہی میں کمیٹٰی کا اجلاس محکمہ موسمیات کراچی کمپلکس میں ہوا۔ اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کےعلاوہ زونل کمیٹی ممبران اور بحریہ کے ماہرین نے بھی شرکت کی اور تکنیکی معاونت کےلیے محکمہ موسمیات سپارکو کے اراکین بھی اجلاس میں شامل ہوئے۔

مفتی منیب الرحمن نے چاند کی رویت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ' جن علاقوں میں چاند دیکھنے کا امکان تھا وہاں سے شہادتیں موصول ہوئیں اور ان کا جائزہ لینے میں وقت لگا۔

کراچی کے علاوہ لاہور ' اسلام آباد ' کوئٹہ اور پشاور میں بھی زونل کمیٹیوں کے ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوئے۔

دوسری جانب بھارت اور بنگلا دیش میں شوال کا چاند نظر نہ آنے کی تصدیق کردی گئی ہے۔ دہلی کی جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری نے بتایا کہ ' چاند کی رویت کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں اور بھارت میں عیدالفطر 25 مئی کو منائی جائے گی۔ بنگلا دیشں میں بھی عید الفطر پیر کو منائی جائے گی۔




Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا

ستائیس مئی کو بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے