کورونا: فوج اور اس کے تمام میڈیکل وسائل کو تیار رہنے کا حکم

پاک فوج اور اس کے تمام میڈیکل وسائل کو تیار رہنے کا حکم  دے دیا گیا ہے. یہ بات پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتائی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق' چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔

کانفرنس میں تمام کور کمانڈرز نے اپنے اپنے ہیڈ کوارٹرز سے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کو رونا وبا کے مسئلے پر سول انتظامیہ کے ساتھ مل کرکام کرنے کو تیار ہے۔

ہم نیوز نے آئی ایس پی آر کے حوالے سے بتایا ہے کہ' پاک فوج اور اس کے تمام میڈیکل وسائل کو تیاررہنے کا حکم دے دیا گیا ہے. پاک فوج مختصر نوٹس پر سول انتظامیہ کی مدد کے لیے تیار ہے۔

کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ' ایک ذمہ دار اور پرعزم قوم کو کوئی چیز شکست نہیں دے سکتی ہے۔

پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ ' قوم کی خدمت اور حفاظت ہمارا مقدس فریضہ ہے. انہوں نے واضح کیا کہ' قوم کے تحفظ کی کوشش میں پاک فوج اپنا بھرپور کردارادا کرے گی

 آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی حکمت عملی کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔


Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا

ستائیس مئی کو بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے