پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 780ہو گئی

پاکستان میں کوروناوائرس کے مزید 119 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی. جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 780 تک پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق' پاکستان میں کوروناوائرس کے آج 119 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی. جن میں سندھ سے 41 ' اسلام آباد میں 1' پنجاب میں 70 ' بلوچستان میں  4 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے.پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 333 ' بلوچستان میں 108 ' خیبرپختونخوا میں 31 'اسلام آباد میں 11 ' گلگت بلتستان میں 71 ' پنجاب میں 225 اور آزاد کشمیر میں 1 مریض موجود ہے'یاد رہے کہ' ترجمان محکمہ صحت سندھ سے جاری کردہ بیان کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 41 کیسز سامنے آئے ہیں. جس کے بعد صوبے میں کل کیسز کی تعداد 333 تک پہنچ چکی ہے.ترجمان محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ' کراچی میں کورونا وائرس کےمزید 18 مریض سامنےآ گئے جبکہ تفتان سے آنے والے زائرین کے لیے  سکھر میں بنائے گئے قرنطینہ مرکز میں کورونا وائرس کے مزید 23 کیسز آئے ہیں.ترجمان محکمہ صحت سندھ نے یہ بھی کہا کہ' کراچی سے رپورٹ ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 122 ہو گئی ہے. جبکہ سکھر میں کل متاثرہ افراد کی تعداد 210 تک جاپہنچی ہے.ترجمان محکمہ صحت نے مزید کہا کہ 'سندھ میں 3 مریض صحت یاب ہوئے ہیں'  جن میں سے 2 کا تعلق کراچی اور ایک کا حیدرآباد سے ہے.  جب کہ ایک مریض کا انتقال ہوچکا ہے .دوسری جانب ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا کہ' پنجاب میں کوروناوائرس کے مزید70  کیسزسامنے آگئے. جس کے بعد صوبے میں کوروناوائرس سے متاثرہ افرادکی تعداد222تک پہنچ گئی. جن میں سے 153زائرین' 36  لاہور' 1 ملتان' 2 راولپنڈی اور 3 گجرات' 3 جہلم اور گوجرانوالہ میں 4 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے . پاکستان میں کوروناوائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 500 سے تجاوزترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے کہا کہ' 20  مریضوں رزلٹ موصول ہونے پر انہیں ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے. جبکہ کنفرم مریضوں کو دیگر افراد سے الگ آئسولیشن وارڈز میں رکھا گیا ہے. جبکہ مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے.ترجمان ہیلتھ کئیر نے یہ بھی کہا کہ ' عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں اور گزشتہ 14 روز میں متاثرہ ممالک سے آئے افراد گھر میں آئسولیشن اختیار کریں. ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے مزید کہا کہ' متاثرہ ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں' محکمہ صحت کی ریپڈ رسپانس ٹیمیں مشتبہ مریض کو ہسپتال منتقل کر کے ٹیسٹ کروایں گی.دریں اثناء اسلام آباد میں آج مزید 1  افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں کورونا کے کیسز کی تعداد 11 ہوگئی ہے. جبکہ محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 4کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعدمریضوں کی تعداد 108 ہوگئے ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

پاکستان میں کورونا وائرس کے 28 کیسز کی تصدیق

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا