سندھ لاک ڈاؤن: خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

 سندھ پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق لاڑکانہ میں پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے مرتکب 40 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

ایس ایس پی لاڑکانہ کے مطابق' پولیس نے کریک ڈاؤن کے دوران کارروائی کرتے ہوئے 50 سے زائد گاڑیاں اور100 سے زائد موٹرسائیکلیں بھی تحویل میں لی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے احکامات پر کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے اور اس کی ہلاکت خیزی کو کم کرنے کے لیے صوبہ سندھ میں گزشتہ شب 12 بجے سے لاک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا ہے۔

صوبائی حکومت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ' وہ اپنے گھروں تک محدود رہیں' بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اور اعلان کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوں۔


Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا

ستائیس مئی کو بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے