بیلجیئم، لاک ڈاؤن کی مدت بڑھا کر 18 اپریل تک کردی
کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے کیے جانے والے بیلجیئم میں "لاک ڈاون" کی مدت بڑھا کر 18 اپریل تک کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق' بیلجیئم کی حکومت نے لاک ڈاؤن مدت میں یہ اضافہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کیا ہے۔
یادرہے کہ' یہ فیصلہ ماہرین پر مشتمل کرائسسز مینجمنٹ سینٹر کی مشاورت سے کیا گیا۔
لاک ڈاون کی مدت میں اضافہ کا اعلان حکومت کی وزیر اعظم صوفی ویلمس نے سیاسی قیادت پر مشتمل نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اجلاس کے بعد کیا ہے۔
اس سے قبل بیلجیئم کی حکومت نے لاک ڈاؤن3 اپریل تک رکھنے کا اعلان کیا تھا۔
تاہم ماہرین سے مشورے اور فیلڈ سے آنے والی رپورٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے. لاک ڈاؤن کی مدت میں مزید 2 ہفتے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ' کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن یا گھروں میں محدود رہنے کو بہتر حل قرار دیا ہے۔

Comments
Post a Comment