کورونا وائرس: چینی ’علی بابا‘ کا امدادی سامان پاکستان پہنچ گیا

کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے اور اس سے بچنے کے لیے علی بابا اور جیک ما فاؤنڈیشن کی جانب سے سامان پاکستان بھیجا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ' کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے چین سے دوسرا طیارہ طبی سازو سامان لیکر کراچی پہنچ گیا ہے۔
یاد رہے کہ' آج خصوصی طیارے نے کراچی ایئر پورٹ پرلینڈ کیا ہے۔
اس حوالے سے گورنرسندھ عمران اسماعیل کہا کہ ' چین سے پاکستان کیلئے 56ہزار کٹس آئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ' چین کی جانب سے بھجوایاگیا سامان این ڈی ایم اے کےحوالےکیا جائے گا۔
ویب سائٹ ’علی بابا‘ کے مالک کا کورونا وائرس کی ویکسین کے  لیے بڑا عطیہ
عمران اسماعیل نے کہا کہ' چین سے آنیوالی کٹس کی تقسیم این ڈی ایم اے منصفانہ طریقےسےکرے گی۔
این ڈی ایم اے جہاں ضرورت ہوگی. وہاں سامان بھجوائے گی اور سامان تقسیم کرے گا۔
گزشتہ دو روز قبل 25 مارچ کو چین سے خصوصی کارگو طیارہ ماسک اور حفاظتی سامان لیکر کراچی پہنچا تھا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی ایئرپورٹ پہنچ کر چین سے آئےاین 95 ماسک کی کھیپ وصول کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ' ہمیشہ سے چین اچھےبرےحالات میں پاکستان کےساتھ کھڑا رہتا ہے۔
واضح رہے کہ ' پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور تعداد 1235 ہو گئی ہے۔


Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا

ستائیس مئی کو بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے