پاکستان تحریکِ انصاف نے برطانوی میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبروں کی تردید کردی

پاکستان تحریکِ انصاف نے برطانوی میڈیا پر چلنے والی وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبروں کی تردید کردی ہے. رہنما پاکستان تحریکِ انصاف اور وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ' برطانوی سیٹلائٹ چینل نے برطانوی وزیراعظم کا نام لکھنا تھا. غلطی سے وزیراعظم عمران خان کا نام لکھ کر غلط خبر چلا دی کہ' ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے. خان صاحب بلکل ٹھیک ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آج ایک برطانوی سیٹلائٹ چینل کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ' وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے. جس کے بعد اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بحث چھڑگئی تھی. سیٹلائٹ چینل نے ٹیکر چلایا تھا کہ' پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
تاہم اب ڈاکٹر شہباز گل نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ ''برطانوی اخبار نے غلطی سے وزیراعظم عمران خان کا نام لکھ کر غلط خبر چلا دی کہ ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
انہوں نے برطانوی وزیراعظم کا نام لکھنا تھا غلطی سے خان صاحب کا لکھا اللہ کے کرم سے خان صاحب بلکل ٹھیک ہیں اور ابھی تھوڑی دیر پہلے دفتر سے گھر گئے ہیں''۔


Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا

ستائیس مئی کو بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے