اسرائیل میں بھی کورونا وائرس بے قابو ہونے لگا، کتنے کیسز اور اموات ہوگئیں؟

ورلڈ او میٹرز کے مطابق' بدھ کے روز اسرائیل میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2 ہزار 170 ہوگئی ہے. آج کے دن اسرائیل میں 240 نئے کیسز سامنے آئے ہیں. جبکہ 2 لوگوں کی ہلاکت ہوئی ہے. جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 5 ہوگئی ہے۔

اسرائیل میں کورونا وائرس کے اب تک صرف 58 مریض صحتیاب ہوئے ہیں. اور وہاں ایکٹو کیسز کی تعداد 2 ہزار 107 ہے جن میں سے 37 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے. کورونا وائرس دنیا کے 196 ممالک تک پھیل چکا ہے یعنی پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے. جن میں اسرائیل بھی شامل ہے. جہاں کورونا کے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے. خیال رہے کہ' اقوام متحدہ کے مطابق دنیا کے ممالک کی تعداد 195 ہے جبکہ اولمپکس میں رجسٹرڈ ممالک کی تعداد 206 ہے


Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا

ستائیس مئی کو بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے