پاکستان سارک ممالک کی کوویڈ-19 پر ویڈیو کانفرنس کی میزبانی کرے گا

 ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ' پاکستان سارک ممالک کی کوویڈ-19 پر ویڈیو کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ' ویڈیو کانفرنس کل منعقد ہوگی جس میں کورونا وائرس پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پاکستانی وفد کی قیادت معاون خصوصی ظفرمرزا کریں گے۔ وزراء اور اعلیٰ حکام کے ساتھ ساتھ سارک سیکریٹری جنرل بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ' اس ورچوئل کانفرنس کا مقصد پاکستان کے سارک وزراء صحت اجلاس کے قدم کو آگے بڑھانا ہے۔ کوویڈ-19 کے حوالے سے رکن ممالک اپنی اپنی قومی کوششوں سے آگاہ کریں گے۔ جبکہ بحران کے مقابلے کیلئے گہرے تعاون پر بات ہوگی۔


Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

پاکستان میں کورونا وائرس کے 28 کیسز کی تصدیق

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا