عالمی ادارہ صحت نے پوری دنیا کو خبردار کردیا

'عالمی ادارہ صحت کی جانب سے یہ بیان سامنےآیا ہے کہ کورونا وائرس کی یہ وبا پوری دنیا میں ایک طویل مدت کے لئے قائم رہ سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ' ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے یہ خدشات ظاہر کئے گئے ہیں کہ کورونا وائرس جو کہ ایک عالمی وبا ہے اور تاحال اس کی کوئی ویکسین بھی تیار نہیں کی گئی ہے. جس کے باعث یہ وبا انسانی زندگی کو لمبے عرصے کے لئے متاثر کر سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ' کچھ ممالک میں حالات پیچیدہ تھے وہاں اب کیسز میں کمی آرہی ہے. عالمی ادارہ صحت تمام ممالک میں زندگیاں بچانے کے لیے تعاون کی پابند ہے۔
انہوں نے مزید آگاہ کیا کہ ' بیشتر ممالک اب بھی کرونا کے ابتدائی مرحلے میں ہیں. یورپ اور مغربی دنیا زیادہ متاثر ہورہی ہے. لوگ اپنی زندگی معمول پر لانا چاہتے ہیں جس کے لیے ہم کام کررہے ہیں۔

'واضح رہے کہ ' گزشتہ روز ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ بدترین وقت ابھی آیا نہیں آنے والا ہے. ساری دنیا کو متحد ہوکر کرونا وائرس سے لڑنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ' اگر لاک ڈاؤن کی پابندیوں کو عجلت میں ہٹا دیا گیا تو اس سے وبا کے پھیلاؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے. جب تک اس وبا کے خلاف ویکسین دریافت نہیں ہوتی تب تک وبا کے خلاف احتیاطی تدابیر کا طریقہ اپنانا ہو گا



Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا

ستائیس مئی کو بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے