پاکستان نے چمن باڈر کھولنے کا فیصلہ کرلیا

پاکستان نے افغان حکام درخواست پر طورخم اور چمن بارڈز کھولنے کا فیصلہ  کرلیا ہے. جس کے بعد دس اپریل سے نقل و حمل باقاعدہ شروع ہونے کا امکان ہے۔
دس اپریل سے  ہفتہ وار پیر ' بدھ اور جمعہ کو طورخم اور چمن  بارڈرز کراسنگ سے ٹرک  اور کنٹینرز افغانستان جاسکیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق ' ہفتے میں  تین دن کارگو سامان کی ترسیل کی جاسکے گی۔ عائشہ فاروقی نے بتایااجازت دینے کا فیصلہ افغان حکومت کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مبنی درخواست کو مدنظر رکھ کر کیا گیا. فیصلہ دونوں حکومتوں میں طے شدہ پروٹوکول کے مطابق باہمی مشاورت اور تعاون سے کیا گیا۔
کورونا پھیلاؤ خدشات کے سبب پاک افغان بارڈرز کو بند کردیا گیا۔سرحدوں کی بندش سے  عوام کو نقل وحمل میں شدید پریشانی کاسامنا تھا۔


Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا

ستائیس مئی کو بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے