محکمہ صحت کے ملازمین کی کاٹی گئی تنخواہ واپس کرنیکافیصلہ

سندھ حکومت نے کرونا ایمرجنسی فنڈز میں کاٹی گئی محکمہ صحت کے ملازمین کی تنخواہ واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
سندھ حکومت نے کرونا ایمرجنسی فنڈز میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ ان کے گریڈ کے اعتبار سے کاٹی تھی. جس پر محکمہ صحت نے طبی شعبے سے وابستہ افراد کی تنخواہ واپس کرنے کی سفارش کی تھی۔

 حکومت سندھ نے محمکہ صحت کی سفارش پر کٹوتی کی گئی تنخواہ واپس کا فیصلہ کرلیا۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق ' ڈاکٹرز ' پیرامیڈیکس اور سپورٹنگ اسٹاف کی اپریل میں کٹوتی کی گئی تنخواہ انہیں مئی میں واپس مل جائے گی۔ محکمہ صحت نے ہیلتھ پروفیشنلز کو فرنٹ لائن ہیروز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ' یہ تمام ملازمین کرونا جیسی مشکل صورتحال میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔


Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

پاکستان میں کورونا وائرس کے 28 کیسز کی تصدیق

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا