بلوچستان میں آج (ہفتہ) سے لاک ڈاؤن میں نرمی کافیصلہ

بلوچستان حکومت اور تاجر برادری کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے. صوبے میں آج (ہفتہ) سے لاک ڈاﺅن میں نرمی کرتے ہوئے اسمارٹ لاک ڈاﺅن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بلوچستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1876 ہوگئی جبکہ 24 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ وفاقی حکومت نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں 9 مئی سے نرمی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 بلوچستان حکومت اور تاجر برادری کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد صوبائی حکومت نے آج (ہفتہ 9 مئی) سے صوبہ بھر میں لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کا اعلان کردیا۔
بلوچستان میں لاک ڈاؤن سے متعلق صوبائی وزراء نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ' لاک ڈاؤن میں نرمی صرف عید تک ہوگی. ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنیوالی دکانیں اور مارکیٹیں سیل کردیں جائیں گی. اس دوران مخصوص علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ' اگر کرونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا تو دوبارہ مکمل لاک ڈاﺅن کردیا جائے گا. دکاندار اور تاجر برادری احتیاطی تدابیر کی ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کی پابند ہوگی۔
صوبائی حکومت نے تاجر تنظیموں کی جانب سے دیئے گئے الٹی میٹم کو مدنظر رکھتے ہوئے لاک ڈاﺅن میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے. اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ریسٹورنٹس سے ٹیک اوے کی سہولت ٹیلرز اور میڈیکل اسٹورز 24 گھنٹے کھلے رہیں گے جبکہ کپڑے کی دکانیں ' کاسمیٹکس اور دیگر اشیاء فروخت کرنیوالی دکانیں صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک کھلی رہیں گی۔


Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا

ستائیس مئی کو بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے