خیبرپختونخوا حکومت کا بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کا کورونا ٹیسٹ نہ کرنیکا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں کا کورونا ٹیسٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایئرپورٹ پر اسکریننگ کے دوران علامات نہ رکھنے والوں کو گھروں کو بھجوا کر نگرانی کی جائے گی۔

صوبائی حکومت نے بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں کا کورونا ٹیسٹ نہ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے محکمہ صحت ' محکمہ ریلیف اور محکمہ داخلہ کے سیکریٹریز کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ ' نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے فیصلے کے مطابق ' بیرون ملک سے آنے والے صرف ان مسافروں کا کورونا ٹیسٹ ہوگا جن میں علامات موجود ہوں۔ جن مسافروں میں علامات نہ ہوں انہیں گھر جانے دیا جائے۔

چیف سیکرٹری کے جاری مراسلے میں ہدایت کی گئی کہ ایئرپورٹ پر ڈاکٹرز کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔۔ بیرون ملک سے آنے والے ایسے مسافر جن میں علامات نہ ہوں انہیں گھروں میں قرنطینہ کیا جائے اور ان کی نگرانی کی جائے۔



Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا

ستائیس مئی کو بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے