اب دنیا بائیو ڈیفنس کی طرف جارہی ہے:ڈاکٹر شاہد مسعود

' اسلام آباد: سینئر اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ پہلے بائیو ڈیفنس پر صرف 10 ارب استعمال ہو رہا تھا. لیکن اب دنیا بائیو ڈیفنس کی طرف جارہی ہے. جی این این کے پروگرام ' لائیو ود ڈاکٹر شاہد مسعود ' میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ ' پانچ بڑے ملک امریکا ' چائنہ ' سعودی عرب ' بھارت اور فرانس ہیں اور اگر آپ دنیا کے بجٹ دیکھیں توسارے ڈیفنس بجٹ آپ کو نظر آئیں گے. کوئی جہاز' کوئی ٹینک تو کوئی بحری بیڑے بنا رہا تھا. آبدوزیں' میزائل بن رہے تھے 2018 میں امریکا دفاع پر 1822 ارب استعمال کر رہا تھا اور2019 میں اس میں 5فیصد اضافہ کر دیا گیا ' جبکہ بائیو ڈیفنس پر صرف 10 ارب استعمال ہو رہا تھا ' آنے والے دنوں میں بائیولوجیکل وار فیئر کی اہمیت بڑھ گئی ہے. کیونکہ اس وائرس نے دنیا کا نقشہ بدلنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کی معاشرتی روایات بھی تبدیل کر دی ہیں۔ 

Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا

ستائیس مئی کو بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے