کوروناوائرس سے دنیا میں41 ہزار سے زائد افراد ہلاک
دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد آٹھ لاکھ 41 ہزار 378سے تجاوز کر گئی. جب کہ 41 ہزار چار سو چار افراد ہلاک ہو چکے ہیں.
دنیا بھر میں ایک لاکھ 76 ہزار سے زائد افراد جان لیوا بیماری سے صحتیاب ہوچکے ہیں.
امریکہ میں 180,340 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں . اور ہلاکتیں تین ہزار پانچ سو سے زائد ہو گئی ہے۔
نیویارک ' میں بارہ سو سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں. صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ' ہمارے پاس کورونا سے جنگ جیتنے کے سوا کوئی آپشن نہیں۔
اٹلی ' میں کورونا مریضوں کی تعداد 105,792 ہوگئی ہے اور چوبیس گھنٹوں میں مزید آٹھ سو بارہ افراد ہلاک ہوئے ہیں. مجموعی طور پر 12 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں اور ملک میں جاری لاک ڈاون میں بارہ اپریل تک توسیع کردی گئی۔
اسپین ' میں ایک ہی دن میں مزید 553 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 8 ہزار دو سو سے تجاوز کر گئی ہے۔
فرانس ' میں تین ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور جرمنی ' میں 68 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں.

Comments
Post a Comment