وزیراعظم عمران خان کا جرمن چامسلر انجیلا مرکل کو فون، کورونا کے حوالے سے گفتگو

اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ ' کورونا وائرس نے عالمی صحت کے مسائل اور معاشی بحران پیدا کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ' کورونا وائرس نے عالمی صحت کے مسائل اور معاشی بحران پیدا کیا ہے۔ بحران کے باعث ترقی پزیر ممالک سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ' کورونا وائرس کے باعث ترقی پزیر ممالک کو بھوک اور موت کا سامنا ہے۔ اس وباء سے نمنٹنے کیلئے ترقی پزیر ممالک کا انحصار بلاسخت شرائط فوری قرضوں پر ہوگا۔ امید ہے کہ ' جرمنی جیسے ممالک اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ساتھ مسئلہ اٹھائیں گے۔
وزیراعظم نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ' آئندہ جی 20 کے وزرائے خزانہ کے اجلاس، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک اجلاسوں میں معاملہ اٹھایا جائے گا۔



Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا

ستائیس مئی کو بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے