احساس پروگرام میں رشوت لینے پر مولوی ہدایت اللہ گرفتار

بلوچستان کے ضلع دکی میں احساس پروگرام کے تحت پیسوں کی تقسیم کے دوران مستحق افراد سے رشوت لینے پر ایجنٹ مولوی ہدایت اللہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ فی بندہ 200 روپے رشوت کے طور پر وصول کیے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر دکی قربان علی مگسی کے مطابق ' عوامی شکایات پر گورنمنٹ ہائی اسکول دکی میں قائم احساس پروگرام کے سینٹر میں چھاپہ مارکر منتظم مولوی ہدایت اللہ کو گرفتار کیا گیا۔ مولوی ہدایت اللہ نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ ' اس نے 85 لوگوں سے 200 روپے فی کس رشوت لیے تھے۔
ڈی سی دکی کے مطابق ' منتظم کی جانب سے تحریری طور پر معافی مانگنے اور رشوت کی رقم متعلقہ افراد کو واپس کرنے کے بعد اسے رہا کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ' منتظم مولوی ہدایت اللہ کی رشوت لینے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کارروائی کی گئی تھی۔


Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا

ستائیس مئی کو بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے