وزیراعظم ہاؤس کے 4 اسٹاف ممبرز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، ذرائع

وزیراعظم آفس کے 4 اسٹاف ممبرز کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں قرنطینہ کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ' وزیراعظم آفس میں معمول کےمطابق عملے کی کورونا ٹیسٹنگ کی گئی جس میں 4 اسٹاف ممبرز میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے والےاسٹاف ممبرز کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے اور حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ' پرائم منسٹر ہاؤس میں کورونا ٹیسٹنگ کا عمل مسلسل جاری ہے اور عملے کے تمام ارکان و افسران کے کورونا ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔
پاکستان میں مہلک وبا کے پھیلاؤ کے بعد پرائم منسٹر ہاؤس میں کورونا وائرس کے کیسز پہلی بار رپورٹ ہوئے ہیں. پی ایم ہاؤس میں احتیاطی تدابیر کے تحت ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے اور تمام تر ضروری حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں۔



Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

پاکستان میں کورونا وائرس کے 28 کیسز کی تصدیق

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا