ابوظہبی سے وطن پہنچنے والے 104 مسافروں کی رپورٹ مثبت
ابوظہبی سے وطن واپس پہنچنے والے 104 مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آگئی ہے۔
ہم نیوز کے مطابق ' 28 اپریل کو ابوظہبی میں پھنسے ہوئے 209 پاکستانیوں کو لے کر خصوصی فلائٹ اسلام آباد کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہ پہنچی تھی۔
قواعد و ضوابط کے مطابق ' پاکستان پہنچنے والے تمام مسافروں کی اسکریننگ کی گئی تھی اور ان کی طبی جانچ بھی ہوئی تھی۔
ایئرپورٹ پہ متعین وفاقی وزارت صحت کی خصوصی ٹیموں نے اس کے بعد تمام مسافروں کو قرنطینہ میں منتقل کردیا تھا۔
وطن پہنچنے والے تمام مسافروں کو فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں قائم قرنطینہ سینٹر بھیجا گیا تھا۔
مسافروں سے لیے جانے والے تمام سیمپلوں کو کورونا ٹیسٹ کے لیے این آئی ایچ بھجوایا گیا تھا۔
ذمہ دار ذرائع نے اس ضمن میں ہم نیوز کو بتایا ہے کہ ' 209 مسافروں میں سے 104 کے ٹیسٹ کی رپورٹس مثبت آگئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ' جن مسافروں کی ٹیسٹ رپورٹس مثبت آئی ہیں انہیں علاج کے لیے اسپتالوں میں منتقل کردیا جائے گا۔

Comments
Post a Comment