سندھ بھر میں نادرا دفاتر کل سے کھول دیئے جائیں گے

(03 مئی 2020) سندھ بھر میں کورونا کی وباء کی وجہ سے بند کیے گئے. نادرا کے دفاتر کل سے شہریوں کیلئے کھول دیئے جائیں گے۔

ترجمان کے مطابق ' نئی رجسٹریشن اوربائیو میٹرک تصدیق والے سائلین کو ترجیح دی جائے گی. جبکہ شناختی کارڈز کی وصولی کے لیے شہری 15 مئی کے بعد رجوع کریں۔
کراچی کے3 نادرا میگا سینٹرز بھی کل سے ایک شفٹ کیلئے فعال کردیئے جائیں گے جبکہ دفاتر کے اوقات کار سوموار سے جمعرات صبح 10 سے دوپہر4 بجے تک ہوں گے۔ جمعہ کو نادرا کے دفتری اوقات صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہوں گے۔
نادرا دفاتر آنے والے سائلین کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ شہریوں کو سماجی دوری کو برقرار رکھنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا لازم ہو گا۔
انتظامیہ نے سائلین اور تصدیق کنندہ کو بھی چہرے کا ماسک پہننا لازمی قرار دیا جبکہ ملازمین کو دوران ڈیوٹی ماسک اور دستانوں کے استعمال کویقینی بنانے اور انگلیوں کے نشانات لینے والی مشین کو جراثیم کش محلول سے صاف کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔



Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

پاکستان میں کورونا وائرس کے 28 کیسز کی تصدیق

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا